دلہن کے جوتے کے نیچے بھی نام لکھتے ہیں اور نمک کی چائے پلاتے ہیں.. ترکی کی روایتی شادیوں کے عجیب و غریب رواج

دنیا کے ہر ملک کی طرح ترکی میں بھی شادی کے کچھ انوکھے رواج ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ آج ہم اپنے آرٹیکل میں ترکی میں شادی کے موقع پر ہونے والے ایسے رسم و رواج کے بارے میں بات کریں گے جنھیں جان کر ہمارے قارئین حیران رہ جائیں گے۔

سرخ بیلٹ

شادی کے دن دلہن کا بھائی یا خاندان کا کوئی قریبی مرد رشتے دار دلہن کی کمر پر سرخ رنگ کی ایک بیلٹ باندھتا ہے۔ جس کے بعد دلہن گھر کے تمام افراد کو باری باری الوداع کرتی ہے۔

دلہن کے بھائی جہیز پر کیوں بیٹھ جاتے ہیں؟

جس وقت دلہن کو اپنے والدین کے گھر سے رخصت ہونا ہوتا ہے اس وقت دلہن کے بھائی رکھے گئے جہیز کے اوپر بیٹھ جاتے ہیں۔ یہ ایک طرح سے ہمارے ہاں ہونے والی جوتا چھپائی کی رسم کی طرح ہے۔ اس کے بعد دولہا کے گھر والے دلہن کے بھائیوں کو نیگ دیتے ہیں جس کے بعد وہ اپنی بہن کو رخصت کرتے ہیں

نمک والی چائے

جب دلہا والے دلہن کے گھر بارات لے کر پہنچتے ہیں تو ان کی خاطر تواضع مزیدار کافی سے کی جاتی ہے سوائے دلہا کے کیونکہ دلہا کو اس کی دلہن خود کافی پیش کرتی ہے جس میں چینی کے بجائے نمک ملایا جاتا ہے اور دلہا کو وہ نمکین کافی چہرے پر کسی قسم کے تاثرات لائے بغیر پینی ہوتی ہے۔ رواج کے مطابق یہ دلہا کی جانب سے محبت کی علامت ہے۔

پیر پر پیر مارنا

شادی کے بعد دلہا دلہن ایک دوسرے کے پیر کے اوپر پیر مار کر اپنا غلبہ جتانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جو زیادہ تیزی سے پیر کے اوپر پیر مارے گا شادی میں وہی غالب رہے گا۔

دلہن جوتے پر کس کا نام لکھتی ہے؟

شادی سے پہلے دلہن اپنے جوتوں کے نیچے اپنی غیر شادی شدہ سہیلیوں اور بہنوں کا نام لکھتی ہے۔ دلہن کے بجائے اس کی سہیلیاں بھی اپنا نام لکھ سکتی ہیں۔ جس لڑکی کا نام سب سے پہلے مٹتا ہے رواج کے مطابق مانا جاتا ہے کہ اگلی شادی اسی کی ہوگی۔

Dulhan Ke Jooty Ke Nechy Naam Likhtay Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dulhan Ke Jooty Ke Nechy Naam Likhtay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dulhan Ke Jooty Ke Nechy Naam Likhtay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2644 Views   |   04 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

دلہن کے جوتے کے نیچے بھی نام لکھتے ہیں اور نمک کی چائے پلاتے ہیں.. ترکی کی روایتی شادیوں کے عجیب و غریب رواج

دلہن کے جوتے کے نیچے بھی نام لکھتے ہیں اور نمک کی چائے پلاتے ہیں.. ترکی کی روایتی شادیوں کے عجیب و غریب رواج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دلہن کے جوتے کے نیچے بھی نام لکھتے ہیں اور نمک کی چائے پلاتے ہیں.. ترکی کی روایتی شادیوں کے عجیب و غریب رواج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔