کولیسٹرول، بلڈ پریشر یا پھر بڑھتا ہوا وزن جانئیے وہ نسخہ جو کرے ان تمام مسائل کو حل

اگر آپ موٹاپے، کولیسٹرول یا پھر بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ایسا بہترین نسخہ جو کرے گا ان تمام مسائل کو منٹوں میں حل وہ بھی بے حد آسانی سے۔

ایک نئی طبی تحقیق میں یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ سالم اناج کے استعمال سے وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو کم از کم 3 طرح کے سالم اناج کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں وہ حیرت انگیز طور پر اپنی کمر کے سائز کو کم کر سکتے ہیں یعنی موٹاپے کو ختم کر سکتے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ سالم اناج استعمال کرنے والوں میں بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر لیول بھی ان افراد کے مقابلے میں کم رہتا ہے جو اس خوارک کو دن بھر میں ڈیڑھ سرونگ تک استعمال کرتے ہیں۔

جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحیقیق کے مطابق بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور اضافی وزن امراض قلب کے خطرات کو بڑھاتا ہے اس لئے سالم اناج کا استعمال کر کے آپ خود کو ان تمام بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں سالم اناج پر مبنی غذائوں میں دلیا، برائون بریڈ، برائون چاول، جو اور باجرے سمیت متعدد دیگر شامل ہیں، اس لئے ان غذاؤں کا استعمال کریں اور خود کو تندرست رکھیں۔

مذکورہ حقیق ٹفٹس یونیورسٹی بوسٹن میساچوسسٹس امریکا کے جین مائر یو ایس ڈی اے، ہیومین نیوٹریشن ریسرچ سینٹر آن ایجنگ میں کی گئی، جس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سالم اور مختلف اناج وزن کے ساتھ بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی کم کرتے ہیں اور آپ کو جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Cholesterol Aur Wazan Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cholesterol Aur Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cholesterol Aur Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3220 Views   |   07 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کولیسٹرول، بلڈ پریشر یا پھر بڑھتا ہوا وزن جانئیے وہ نسخہ جو کرے ان تمام مسائل کو حل

کولیسٹرول، بلڈ پریشر یا پھر بڑھتا ہوا وزن جانئیے وہ نسخہ جو کرے ان تمام مسائل کو حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کولیسٹرول، بلڈ پریشر یا پھر بڑھتا ہوا وزن جانئیے وہ نسخہ جو کرے ان تمام مسائل کو حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔