اپرلپس بنوانے کی تکلیف سے بچنا چاہتی ہیں تو۔۔ حسن نکھارنے کے 4 طریقے جن سے آپ بھی پارلر کا خرچہ بچا سکتی ہیں

خواتین ہر ماہ حسن نکھارنے کے لئے پارلر تو جاتی ہیں لیکن ایک تو مہنگائی اتنی ہے کہ عام ویکس کا خرچہ بھی ہزاروں میں پہنچ گیا ہے جبکہ کچھ دن میں مہنگی سے مہنگی ٹریٹمینٹس کا اثر بھی ختم ہوجاتا ہے۔ کیوں نہ آج کچھ آزمودہ گھریلو ٹوٹکے آزمائے جائیں لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کوئی بھی نتیجہ نکالنے سے پہلے کم سے کم 2 ہفتے یہ طریقے آزمائیں گی۔

اپرلپس کے بجائے یہ طریقہ آزمائیں

اپر لپس اگر تھریڈنگ سے بنواتی ہیں پھر تو ضرور آنکھوں میں آنسو آجاتے ہوں گے۔ ایک انڈے کی سفیدی نکالیں اور اس میں آدھا چمچ ہلدی ڈال کر مکس کریں۔ اس مکسچر کو چہرے کے بالوں پر لگائیں اور خشک ہوجائے تو رگڑ کر ماسک چھڑا لیں۔ بالوں سے تو نجات ملے گی نیز ہلدی سے رنگ سفید اور انڈے کی سفیدے سے جلد ٹائٹ ہوجائے گی۔

سیاہ کہنیاں اور گردن

گھروں میں بڑی بوڑھیاں رنگت نکھارنے کے جو طریقے بتاتی ہیں ان کا نہ تو کوئی نقصان ہوتا ہے نہ ہی وہ جیب پر بھاری پڑتے ہیں۔ ان میں سے ایک طریقہ ہے کہنی اور گردن وغیرہ صاف کرنے کے لئے لیموں کے چھلکے پر بیسن لگا کر ملنا۔ یہ عمل بار بار کرنے سے جلد کا میل کٹ جائے گا اور چمکتی جلد سامنے آجائے گی۔

فیشل والا گورا پن

چہرے سے داغ دھبے اور دانے کم کرنے کے ساتھ ساتھ رنگ گورا کرنا چاہتی ہیں تو بغیر بالائی والے دودھ میں تھوڑا سا لیوں کا عرق ڈالیں اور چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں اور پھر مل کر اتار لیں۔ چہرہ دھونے کے بعد عرق گلاب لگا لیں۔

چینی کا استعمال

یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ چینی بھی ایکسفولی ایشن کے لئے بہترین ہے۔ یہ نہ صرف پرانے خلیات کو جھاڑ دیتی ہے بلکہ جلد کو ٹائٹ بھی کرتی ہے۔ تھوڑی سی چینی پانی میں گھول کر ہاتھ پیر اور چہرے پر لگائیں۔ خشک ہونے لگے تو اتار کر دھو لیں۔

Upper Lips Banane Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Upper Lips Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Upper Lips Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4338 Views   |   10 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

اپرلپس بنوانے کی تکلیف سے بچنا چاہتی ہیں تو۔۔ حسن نکھارنے کے 4 طریقے جن سے آپ بھی پارلر کا خرچہ بچا سکتی ہیں

اپرلپس بنوانے کی تکلیف سے بچنا چاہتی ہیں تو۔۔ حسن نکھارنے کے 4 طریقے جن سے آپ بھی پارلر کا خرچہ بچا سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپرلپس بنوانے کی تکلیف سے بچنا چاہتی ہیں تو۔۔ حسن نکھارنے کے 4 طریقے جن سے آپ بھی پارلر کا خرچہ بچا سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔