گھر میں کھانا پکانے کے لئے جہاں سٹیل اور سلور سٹیل کے برتنوں کا استعمال ہوتا ہے وہیں اب سب سے زیادہ نان سٹک برتنوں کا رجحان ہے، اب ہر گھر میں یہ برتن پائے جاتے ہیں اور خواتین کی اولین پسند نان سٹک برتن ہوتے ہیں کیونکہ ان کو دھونا اور استعمال کرنا دیگر برتنوں سے زیادہ آسان ہے۔ لیکن اکثر خؤاتین کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ یہ برتن خراب ہو جاتے ہیں۔ اس لئے آج ہماری ویب میں نان سٹک برتنوں کو خراب ہونے سے بچانے کے کچھ ایسے طریقے بتانے جا رہے ہیں جس سے ہو ہر خواتین کی بڑی مشکل آسان۔

آئل کا سپرے:
نان سٹک برتنوں کو استعمال کرنے سے پہلے ہلکا سا ائل کا سپرے کرلیں اس سے ان کے پیندے کی سطح خراب نہیں ہوتی اور وہ زیادہ دنوں تک چلتے رہتے ہیں۔

نان سٹک سپرے:
بازرا میں بآسانی نان سٹک سپرے پائے جاتے ہیں جن میں کولیسٹرول،, سوڈیم، لیتھیسن، نائٹروآکسائیڈ، فائبر اور پروپریلینٹ نامی اجزات پائے جاتے ہیں جن کا سپرے کرنے سے برتنوں میں چکنا پن قائم رہتا ہے اور یہ خراب ہونے سے بچ جاتے ہیں۔

اوون میں رکھنے سے قبل:
نانا سٹک برتنوں کو اوون میں رکھنے سے پہلے ان کو چیک کرلیں کہ وہ اوون میں رکھنے کے لئے بنائے گئے ہیں یا نہیں، یہ تمام ہدایات ان برتنوں کے ڈبے پر لکھی ہوئی ہوتی ہیں جس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ اگر وہ اوون کے لئے بنائے گئے ہیں تو اس میں استعمال کریں بصورتِ دیگر استعمال کرنے سے مالیکولر خواص کھو بیٹھتے ہیں اور جلدی ہی خراب ہو جاتے ہیں۔

آگ پر رکھنے سے پہلے:
ان برتنوں کو آگ پر رکھنے سے پہلے کبھی بھی خالی نہ رکھیں، یعنی جب بھی رکھیں برتنوں میں کھانے کی اشیاء لازمی موجود ہو، ورنہ یہ آگ کے براہِ راست استعمال سے اس کی سٹرپس خراب ہونے لگتی ہیں۔

ہلکی آنچ:
نان سٹک کو ہلکی آنچ پر رکھیں اور پھر پکانا شروع کریں اور پھر آہستہ آہستہ آنچ تیز کریں تاکہ کھانا بھی اچھا پک جائے اور برتن خراب ہونے سے بھی بچ سکیں۔

چمچ کونسا؟
نان سٹک برتنوں کے چساتھ سٹیل کا چمچ نہیں بلکہ لکڑی، نائیلون، پلاسٹ کے چمچوں کو استعمال کیا جائے۔