نواب خاندان میں پاکستانی برانڈ کے جوڑے کی دھوم۔۔ کیا آپ شرمیلا ٹیگور کے اس پاکستانی جوڑے کی قیمت جانتے ہیں؟

8 دسمبر کو بالی وڈ کی عظیم اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنی سالگرہ خاندان اور قریبی عزیزوں کے ساتھ منائی۔ اس خاص دن پر، نہ صرف ان کے باوقار انداز نے دل جیتا، بلکہ ان کی پہنی ہوئی انارکلی نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ حیرت انگیز طور پر، یہ جوڑا ایک پاکستانی برانڈ "ویئر منٹو" کا تخلیق کردہ تھا، جس نے نہ صرف ان کے حسن کو چار چاند لگا دیے بلکہ پاکستانیوں کے دل بھی جیت لیے۔

شرمیلا ٹیگور نے اپنی سالگرہ کے موقع پر "حیات انارکلی" کے نام سے کریم رنگ کی فراک کا انتخاب کیا۔ آستینوں اور گھیرے پر دلکش پرنٹڈ پٹی، دوپٹے پر نارنجی اور گلابی پھول، اور کناروں پر موجود اردو خطاطی نے اس لباس کو خاص اور منفرد بنا دیا۔ انہوں نے اس فراک کو سرخ موتیوں کی مالا سے مزین کیا، جس سے ان کی شخصیت مزید نکھر کر سامنے آئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ "ویئر منٹو" کوئی بڑا یا مشہور برانڈ نہیں، بلکہ یہ کراچی میں حال ہی میں لانچ ہوا ہے۔ خطاطی سے مزین منفرد ڈیزائنوں کی بدولت یہ برانڈ ایک خاص مقام حاصل کر چکا ہے، لیکن اس کا جوڑا ایک بالی وڈ لیجنڈ تک کیسے پہنچا؟ برانڈ مالکان خود بھی اس راز سے لاعلم ہیں اور ان کا خیال ہے کہ شاید یہ لباس کسی نے اداکارہ کو تحفے میں دیا ہو۔

شرمیلا کا یہ جوڑا پاکستانی روپے میں 9,500 اور بھارتی کرنسی میں صرف 2,900 روپے کا ہے۔ یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ وہ چمک دمک سے زیادہ نفاست اور اپنی شخصیت کے مطابق لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔

شرمیلا کے اس انتخاب نے نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ خود برانڈ مالکان کو بھی حیران کر دیا۔ مداحوں نے ان کی نفاست کی تعریف کی، جبکہ برانڈ کے انسٹاگرام کمنٹ سیکشن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Sharmila Tagore Wore Pakistani Dress On Birthday

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sharmila Tagore Wore Pakistani Dress On Birthday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sharmila Tagore Wore Pakistani Dress On Birthday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   6001 Views   |   09 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

نواب خاندان میں پاکستانی برانڈ کے جوڑے کی دھوم۔۔ کیا آپ شرمیلا ٹیگور کے اس پاکستانی جوڑے کی قیمت جانتے ہیں؟

نواب خاندان میں پاکستانی برانڈ کے جوڑے کی دھوم۔۔ کیا آپ شرمیلا ٹیگور کے اس پاکستانی جوڑے کی قیمت جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نواب خاندان میں پاکستانی برانڈ کے جوڑے کی دھوم۔۔ کیا آپ شرمیلا ٹیگور کے اس پاکستانی جوڑے کی قیمت جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔