بابا کے کندھے پر جیسی نظر آتی ہے ویسی نہیں ہے دنیا۔۔ بیٹی کو رخصت کرتے ہوئے ایک باپ پر کیا گزرتی ہے؟

میری بیٹی آج دلہن بنی ہے۔ آج سے اس کی نئی زندگی شروع ہورہی ہے۔ کل تک جو ہر بات کے لئے میری طرف دیکھتی تھی اور میں بغیر کہے اس کی فرمائش پوری کرتا تھا آج سے کسی اور گھر چلی جائے گی۔ پتا نہیں وہ آدمی میری بیٹی کا خیال اس طرح رکھ پائے گا جیسے میں رکھتا تھا یا نہیں۔۔

“بیٹیاں تو ہوتی ہی ہیں پرائی۔ دوسروں کا گھر روشن کرنے کے لئے اپنا گھر سونا کرجاتی ہیں۔ بابا کے کندھے پہ چڑھ کر جیسی نظر آتی ہے ویسی نہیں ہے دنیا“

جب ایک باپ بیٹی بیاہتا ہے تو جہاں اس کے جہیز اور بیٹی کے سسرال والوں کی ہر خواہش بغیر کہے پوری کرنے کے لئے عمر بھر کی کمائی لگا دیتا ہے وہیں اسے بیٹی کی پیدائش سے لے کر جوانی تک ہر بات یاد آنے لگتی ہے۔

اپنی بیٹی آپ کا گھر بنانے کے لئے نہیں اس کا گھر بسانے کے لئے دے رہا ہوں

اسی کشمکش میں مبتلا باپ ایک کاغذ اٹھاتا ہے اور اپنے ہونے والے داماد اور بیٹی کے سسرال والوں کے نام لکھنا شروع کرتا ہے

“میری بیٹی جسے میں نے نازوں سے پالا وہ اب کل تمھارے گھر آجائے گی۔ یہ وہ بیٹی ہے جسے میں کندھوں پر بٹھا کر بازار لے جایا کرتا تھا۔ یہ میری ویسی لاڈلی ہے جیسے آپ کے گھر کی بیٹی یا بہن ہوگی۔ اس بیٹی کو ہم ویسے ہی گرم کھانا اور گرم چائے دیتے رہے ہیں جیسے آپ کو ملتا ہے۔ کل اگر آپ کی بیوی یا بہو سے کھانے میں نمک زیادہ ہوجائے یا کوئی کام پرفیکٹ نہ ہو تو اس پر چلانا نہیں۔ یاد رکھنا میں اپنی بیٹی آپ کا گھر بنانے کے لئے نہیں بلکہ اپنی بیٹی کا گھر بسانے کے لئے دے رہا ہوں۔

میری بیٹی سے اچھا سلوک کرو گے تو کل کو آپ کی بیٹی بھی اچھے مرد پر یقین رکھے گی

کل جب آپ نئی زندگی کا آغاز کریں تو اس بات کو ذہن میں رکھیے گا کہ آپ کی بیوی یا بہو میری وہ پیاری بیٹی ہے جو گھنٹوں میری گود میں بیٹھ کر پریوں اور شہزادوں کی کہانیاں سنا کرتی تھی جن کے اختتام پر ہمیشہ خوشیاں ہوتی ہیں۔ کوشش کریں کہ میری بیٹی کا ان کہانیوں پر سے یقین نہ ٹوٹے ورنہ کل کو جب آپ وہی کہانیاں اپنی بیٹی کو سنائیں گے تو اپنی ماں کا حال دیکھ کر آپ کی بیٹی ان کہانیوں پر کبھی یقین نہیں کرسکے گی۔

باپ نے یہ خط لکھ کر لفافے میں رکھ دیا ہے تاکہ رخصتی کے وقت داماد کے ہاتھ میں دے سکے۔

Beti Ko Rukhsat Kartay Huye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ko Rukhsat Kartay Huye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ko Rukhsat Kartay Huye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2407 Views   |   12 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بابا کے کندھے پر جیسی نظر آتی ہے ویسی نہیں ہے دنیا۔۔ بیٹی کو رخصت کرتے ہوئے ایک باپ پر کیا گزرتی ہے؟

بابا کے کندھے پر جیسی نظر آتی ہے ویسی نہیں ہے دنیا۔۔ بیٹی کو رخصت کرتے ہوئے ایک باپ پر کیا گزرتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بابا کے کندھے پر جیسی نظر آتی ہے ویسی نہیں ہے دنیا۔۔ بیٹی کو رخصت کرتے ہوئے ایک باپ پر کیا گزرتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔