سستی سے نیند آتی ہے اور کام رہ جاتا ہے ۔۔ رمضان میں وقت بچانے کے لئے ایسے کون سے طریقے استعمال کریں کہ وقت بھی بچے اور کام بھی آسان ہوجائے؟

1۔ رمضان میں شیک ، لسی اور جوس وغیرہ بنانے کے لئے بلینڈر کا استعمال بہت بڑھ جاتا ہے ،ایسے میں بار بار اس کی صفائی کرنا خاصا مشکل لگتا ہے کیونکہ رمضان میں وقت کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ ایسے میں اگر بلینڈر میں کوئی بھی چیز بلینڈ کرنے کے بعد اس چیز کو نکال لیں اس کے بعد اسی جگ میں تھوڑا سا پانی اور واشنگ لیکوئیڈ ڈال کر چند سیکنڈ کے لئے دوبارہ بلینڈر کو چلا دیں ، جگ بالکل صاف ہو جائے گا ،اب اسے سادے پانی سے کھنگال لیں۔
2۔ پکوڑوں کو اندر سے نرم بنانے کے لئے اس کے آمیزے میں 2 چائے کے چمچ گرم تیل ڈال دیں ،پکوڑے بالکل نرم بنیں گے۔
3۔ بیسن اور آٹے کو اور دوسرے مصالحوں کو کیڑے یا سرسریوں سے بچانے کے لئے ان میں 2 سے 3 پتے تیز پات کے ڈال دیں ،کیڑے نہیں لگیں گے۔
4۔ سیب، کھیرے،آڑو کے چھلکے ضایع مت کریں۔ انہیں تازہ دھنیے،ہری مرچوں،ادرک، ناریل اور چینی کے ساتھ ملا کر پیسنے سے لذیذ اور غذائیت سے بھرپور چٹنی بنتی ہے۔ اسے دہی میں ملا کر مزیدار رائتہ بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔
5۔ رمضان میں وقت کم ہوتا ہے اور کام زیادہ ایسے میں ادرک چھیلنا اور پیسنا بھی خاصا وقت طلب کام ہے اس کے لئے اگر ادرک کو چمچے سے چھیلیں تو وہ فٹافٹ چھل جائے گی۔ اور آپ کا کام آسان ہو جائے گا۔
6۔ پلاؤ یا بریانی بنانی ہے یا کسی بھی کام کے لئے پیاز کے لچھے فرائی کرنے ہیں تو پیاز فرائی کرتے وقت اس میں زرا سی چینی چھڑک دیں، پیاز جلدی سنہری ہو جائے گی۔
7۔ آج کل ہر گھر میں نان استک برتن استعمال ہوتے ہیں ،نان اسٹک کو اگر صابن یا پاؤڈر سے دھوئیں تو اس کی نان اسٹک تہہ اتر جاتی ہے۔ایسے میں اگر نان اسٹک برتن میں تیل کا کام کیا ہے تو اس میں 2 چمچ نمک ڈالیں اور ا س کو کچن ٹاول سے آہستگی سے رگڑیں، برتن بالکل صاف بھی ہو جائے گا اور اس کی نان اسٹک تہہ بھی خراب نہیں ہوگی۔

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3810 Views   |   06 Apr 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about سستی سے نیند آتی ہے اور کام رہ جاتا ہے ۔۔ رمضان میں وقت بچانے کے لئے ایسے کون سے طریقے استعمال کریں کہ وقت بھی بچے اور کام بھی آسان ہوجائے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (سستی سے نیند آتی ہے اور کام رہ جاتا ہے ۔۔ رمضان میں وقت بچانے کے لئے ایسے کون سے طریقے استعمال کریں کہ وقت بھی بچے اور کام بھی آسان ہوجائے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.