اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال رہیں مضبوط اور صحت مند تو بس یہ ٹِپس آزمائیں اور بالوں کے ڈھیروں مسائل سے جان جھڑائیں

مرد ہوں یا خواتین بالوں کے مسائل کو لے کر بہت ہی پریشان ہو جاتے ہیں، مگر کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ ہم خود ہی کچھ ایسی غلطیاں کر رہے ہوتے ہیں کہ ہمارے بال مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چند ایسی باتیں جن کا خیال رکھتے ہوئے آپ اپنے بالوں کو بنا سکتے ہیں جڑوں سے مضبوط اور صحت مند ہماری بتائی درج ذیل ٹپس سے کریں بالوں کے مسائل کا خاتمہ کچھ ہی دنوں کے احتیاط سے۔

سلیکون سے پتلے بالوں کا کریں موٹا

پتلے اور بے جان بال ایک عام شکایت ہے، مرد و خواتین اس کے لئے کئی ٹوٹکے اور ٹپس آزماتے ہیں، بالوں پر بھاری مقدار میں کیمیکل والے ہئیر کنڈشنر آپ کے بالوں کو پتلا بھی کر سکتے ہیں، آپ کو چاہیئے کہ آپ سلیکون والے ہئیر پراڈکٹ استعمال کریں جیسے ڈیمیتھیکون یا سائکلومیٹیکون والے پراڈکٹس کا استعمال کرنا بہتر ہے، ان میں سلیکون کی ایک پتلی فلم کوٹ کر ڈلی ہوئی ہوتی ہے جو آپ کے بالوں کو چکنا نہیں ہونے دیتی اور آپ کے بالوں کو موٹا بناتی ہے۔

صحت مند بالوں کیلئے مچھلی اور گری دار میوے کھائیں

پروٹین اور اومیگا 3 والی غذائیں بالوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہیں، اس لئے آپ کو چاہیئے کہ پھل، گردار میوے سبزیاں اور مچھلی وغیرہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، یہ غذائیں ٹوٹے مرجھائے بے رکھے بالوں میں جان ڈال دیں گی۔

گرم پانی سے بالوں کی چمک دور ہونے سے حفاظت کریں

گرم پانی بالوں کی قدرتی چمک اور تیل چھین لیتا ہے، جوکہ قدرتی کنڈشنر کے طور پر کام کرتے ہیں، اور اس طرح آپ کے بالوں کی قدرتی چمک غائب ہو سکتی ہے اس لئے خیال کریں کہ نہانے میں سر پر گرم پانی نہ ڈالیں تھنڈے پانی سے سر دھوئیں۔

دو منہ کے بالوں کو ختم کرنے کے لئے پروٹین کا استعمال کریں

اگر آپ اکثر اپنے بالوں کو گرم ٹولز سے اسٹائل کرتے ہیں یا آپ رنگ، بلیچ، یا بہت زیادہ کیمکل والی چیزیں استعمال کرتے ہیں جو آپ کے بالوں کی حفاظتی بیرونی پرت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بالوں کی نوکیں دو منہ والی اور روکھی سوکھی ہو جاتی ہیں اس کے لئے پروٹین والے کنڈیشنر تلاش کریں، یہ بالوں کے سِروں یانوں نوک میں ڈوب جاتے ہیں اور اسپلٹ اینڈز یعنی دو منہ والے بالوں کا خاتمہ کرتے ہیں آپ اگر باقاعدگی سے کچھ ماہ تک مایونیز بالوں میں لگائیں تو یہ بھی پروٹین کا بہترین زریعہ ہے۔

بالوں کو اسٹائل کرنے والے آلات کا استعمال چھوڑ دیں

ہم اپنے بالوں کو جلدی سکھانے اسٹائل کرنے کے لئے بلو ڈرائیر کرلنگ مشین، اسٹریٹنر وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں، یہ وہ آلات ہیں جو ہائی الیکٹرک پاور سے چلتے ہیں جن سے ہم اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے بالوں کو ختم کر رہے ہوتے ہیں، ہمیں ان آلات کا استعمال چھوڑنا ہوگا اور بالوں کو اسٹائل دینے کے لئے بنا آلات والی ہئیر ٹپس آزما کر بالوں کو اسٹائل دینا چاہیئے۔

بالوں کے گرنے سے بچانے کے لئے کم برش کریں

جی ہاں اکثر لوگ برش کے ساتھ بالوں کو سنوارتے ہی رہتے ہیں اور بار بار بالوں میں برش کرتے ہیں مگر یہ عادت بہت غلط ہے اس سے بال بہت زیادہ جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں، اور برش کے نوکیلے دانت بالوں کی جڑوں کو مستقل نقصان پہنچاتے ہیں اس لئے ضرورت کے تحت برش کریں۔

تیز کیمیکل والے کلر سے بالوں کو دور رکھیں

وقت کے ساتھ ساتھ جب بال سفید ہوتے ہیں تو لوگ انہیں کلر کرنا شروع کر دیتے ہیں جس سے بال مزید کمزور ہو جاتے ہیں کیونکہ ہئیر کلر پراڈکٹس میں بھرپور کیمیکل ہوتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ بالوں کو رنگ برنگے الگ الگ رنگ کر کر کے خراب نہ کریں اور کوئی کم سے کم کیمیکل والا ہیئر کلر پراڈکٹ استعمال کریں۔

Baal Sehat Mand Or Mazboot Rakhne Ki Tips

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Baal Sehat Mand Or Mazboot Rakhne Ki Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baal Sehat Mand Or Mazboot Rakhne Ki Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   6016 Views   |   12 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال رہیں مضبوط اور صحت مند تو بس یہ ٹِپس آزمائیں اور بالوں کے ڈھیروں مسائل سے جان جھڑائیں

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال رہیں مضبوط اور صحت مند تو بس یہ ٹِپس آزمائیں اور بالوں کے ڈھیروں مسائل سے جان جھڑائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال رہیں مضبوط اور صحت مند تو بس یہ ٹِپس آزمائیں اور بالوں کے ڈھیروں مسائل سے جان جھڑائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔