طالبان کے خوف سے بھاگے مگر بچہ افغانستان ہی چھوڑ گئے ۔۔ کابل ائیر پورٹ پر گمشدہ ہونے والا نومولود بچہ والدین کو کہاں سے ملا؟ دیکھیے

سوشل میڈیا پر ایسے کئی واقعات ہوتے ہیں، جو کہ سب کو اپنی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے دوران بھی کچھ ایسا ہوا جس نے سب کو حیران کر دیا۔
آج آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک نومولود کی تصویر ان دنوں کافی وائرل تھی جب طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھال کیا تھا۔ اس تصویر میں ایک نومولود کو ایک شخص اپنے ہاتھوں سے اٹھا رہا ہے اور امریکی فوجی کے ہاتھوں میں دے رہا ہے۔ نومولود اس تصویر میں اکتایا پوا دکھائی دے رہا ہے جبکہ رو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ تصویر کافی وائرل ہوئی تھی۔

اس نومولود بچے کا نامر فرزاد ہے، فرزار کے والدین خراب صورتحال کے باعث پریشان تھے اور افغانستان سے نکلنا چاہ رہے تھے۔ اسی صورتحال میں ایک امریکی فوجی نے اس فیملی کو مدد کی پیشکش کی۔ والدین کو صرف یہی فکر کھائے جا رہی تھی کہ 2 ماہ کے بچے کو اس طرح کی صورتحال میں رکھنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

اسی لیے نومولود فرزاد کو یہ سوچ کر فوجی کے حوالے کر دیا کہ وہ ائیر پورٹ میں بچے کو داخل کرا دے گا اور ہم لوگوں کے بیچ میں سے کسی نا کسی طرح ائیر پورٹ میں داخل ہو جائیں گے۔

فرزاد کے چاچا کہتے ہیں کہ ہم نے گھر کے تین بچے امریکی فوج کے حوالے کیے تھے، جن میں 2 چھوٹی بچیاں تھیں اور ایک فرزاد تھا۔ دونوں بچیاں مل گئیں مگر فرزاد دو ہفتوں تک لاپتہ تھا۔

ان کے مطابق جب وہ قطر کی ایک پناہ گاہ میں پہنچے جہاں انہیں انٹر نیٹ کی سہولت ملی، اس وقت انہوں نے سوشل میڈیا دیکھا، تو ناروے کے ایک شہری نے ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں فرزاد ان کے گھر میں کھیل رہا تھا۔

یہ لمحہ پوری فیملی کے لیے کسی بڑی خوشی سے کم نہیں تھا، خاص کر ماں کے لیے۔ چونکہ فرزاد کے والد امریکی سفارت خانے میں ملازم تھے یہی وجہ تھی کہ وہ بھی امریکی جہاز میں سفر کر سکتے تھے۔ ان کی اہلیہ بتاتی ہیں کہ فرزاد کے والد کے لیے طالبان کی حکومت میں رہنا مشکل تھا، ان کی جان کو بھی خطرات تھے، اسی لیے ان کی خاطر ہم اپنا ملک چھوڑ کر پناہ گاہ میں آئے۔

اہلیہ واحدہ کہتی ہیں کہ ان کی خاطر ہم تو افغانستان چھوڑ آئے مگر وہ بیٹے کی تلاش میں وہیں رہ گئے۔ وہ اس وقت بھی افغانستان میں ہی ہیں۔ بیٹے کی گمشدگی نے والدہ کو توڑ دیا تھا، والد بیٹے کی تصاویر لے کر وہاں ڈھونڈتے رہے۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسے میں بھی مر گئی ہوں۔

لیکن اب بیٹا ماں کو مل گیا ہے، واحدہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کی بنا پر بیٹے تک پہنے بعد فرزاد کو ماں کے حوالے کر دیا تھا۔

Bacha Afghanistan Chor Gaye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bacha Afghanistan Chor Gaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bacha Afghanistan Chor Gaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2671 Views   |   01 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

طالبان کے خوف سے بھاگے مگر بچہ افغانستان ہی چھوڑ گئے ۔۔ کابل ائیر پورٹ پر گمشدہ ہونے والا نومولود بچہ والدین کو کہاں سے ملا؟ دیکھیے

طالبان کے خوف سے بھاگے مگر بچہ افغانستان ہی چھوڑ گئے ۔۔ کابل ائیر پورٹ پر گمشدہ ہونے والا نومولود بچہ والدین کو کہاں سے ملا؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ طالبان کے خوف سے بھاگے مگر بچہ افغانستان ہی چھوڑ گئے ۔۔ کابل ائیر پورٹ پر گمشدہ ہونے والا نومولود بچہ والدین کو کہاں سے ملا؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔