اگر دنيا سے مکھياں ختم ہوجائيں تو کیا ہوگا؟ جان کر آپ قدرت کی کاریگری پر حیران رہ جائیں گے

اگر دنیا سے مکھیاں ختم ہوجائیں تو کیا آپ نے سوچا ہے کہ ہم انسانوں پہ کیا اثر پڑے گا؟ مانا یہ جاتا ہے کہ اگر دنیا سے مکھیاں ختم ہو جائیں تو انسانوں کا اس کرہ زمین پر رہنا ناممکن ہو جائے گا- گزشتہ دنوں مکھيوں کو دنیا کى سب سے اہم مخلوق کے طور پر تسلیم کیا گیا- مکھیاں ایسا کیا کرتی ہیں کہ ان کے بغیر انسانوں کے زندگی ناممکن ہے بلکہ تصور ہی نہیں؟ اور ہم کیسے مکھیوں کو محفوظ کر سکتے ہیں؟

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ انسانی زندگی کا دارومدار انہى فصلوں اور پودوں پر ہے- ہميں 70فیصد خوراک ان فصلوں سے میسر آتی ہے- پودے اور فصليں پھلوں اور سبزیوں کا اہم ذرائع ہيں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ مکھیاں پودوں کی بڑھوتی کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں؟ يہ پودوں پہ بيٹھتى ہيں اور انہيں ايک خاص عمل سے بارور کرتى ہیں، جسے ہم طبى اصطلاح میں کراس پولينيشن کہتے ہیں-

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ اگر مکھیاں دنیا میں کم یاب ہوجائیں گی تو انسانوں پہ کیا اثر پڑے گا- سبزياں جيسے کھيرا، پياز، گوبھى وغيرہ مکھيوں کے اُسى عمل کے باعث ہى اُگتى ہیں- اسى طرح پھل جيسے سيب، تربوز اور پھلوں کا بادشاہ آم بھى مکھيوں کے ہى مرہون منت ہیں- اگر مکھیاں ختم ہو جائيں تو یہ سبزیاں اور پھل بھی ختم ہو جائیں گے-

یہی نہیں بلکہ مکھیاں 'کافی' کی پیداوار میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں- کافی جو کہ ہمارے جینے کے لیے تو شاید اتنى اہم نہ ہو لیکن یہ دنیا کی انڈسٹری میں کلیدی حيثيت رکھتى ہے، يہ 100 بلين ڈالرز کى انڈسٹرى ہے جس سے کثير تعداد میں افراد کا روزگار اور زندگی جڑی ہے-

یہی نہیں بلکہ حیرت انگیز طور پر بادام اور پستہ بھی ان مکھیوں کی وجہ سے ہى ہم حاصل کر پاتے ہیں، جو ہمارے جسم کو اہم وٹامن فراہم کرتے ہیں-

مکھی جیسی مخلوق کیا کچھ کر سکتی ہے اور کتنى کارآمد ہے، ہماری سوچ اور تصور سے بھی کہیں زیادہ ہے- کپڑوں کا کاروبار خاص کر کاٹن کی پيداوار مکھيوں کى وجہ سے ممکن ہے- کاٹن دنيا میں سب سے زیادہ پسند کيا جاتا ہے اور دنیا بھر میں ساٹھ فیصد خواتین اور 75 فیصد مرد اسے استعمال کرتے ہیں-

اسی طرح جانور وہی فصل کھاتے ہیں اور اسی سے پھیلتے پھولتے ہیں جن پہ مکھى کا کليدى کردار ہے-آج ہمارے پاس کھانے کے لیے فصلیں، پہننے کے لئے کپڑے اور جانور نہ ہوں تو ذرا سوچئے انسانوں کا جینا کتنا مشکل ہو جائے-

اگر ہم انسانوں کو کرہ زمين پہ چلتا پھرتا ديکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں مکھیوں کو زندہ رکھنا ہوگا- کچھ سنجيدہ اقدامات سے بہت کچھ حاصل کيا جاسکتا ہے- اولاً اس کے لیے کم از کم کیڑے مار دوا استعمال کرنی چاہیے- علاوہ ازيں ایسی مہم چلائی جائیں ، جس سے لوگوں کو مکئى کى ضرورت کا ادراک ہو سکے اور حکومتی سطح پر بھی اس پہ مناسب کام عمل درآمد کروايا جاسکے-

Makhiyan Khatam Ho Jayn To Kia Hoga

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Makhiyan Khatam Ho Jayn To Kia Hoga and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Makhiyan Khatam Ho Jayn To Kia Hoga to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Maskeen  |   In News  |   0 Comments   |   5534 Views   |   14 Apr 2022
About the Author:

Maskeen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Maskeen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

اگر دنيا سے مکھياں ختم ہوجائيں تو کیا ہوگا؟ جان کر آپ قدرت کی کاریگری پر حیران رہ جائیں گے

اگر دنيا سے مکھياں ختم ہوجائيں تو کیا ہوگا؟ جان کر آپ قدرت کی کاریگری پر حیران رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر دنيا سے مکھياں ختم ہوجائيں تو کیا ہوگا؟ جان کر آپ قدرت کی کاریگری پر حیران رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔