ہمارے معاشرے میں کوئی بھی لڑکی ہو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے اس خاص دن پر کسی شہزادی سے کم نہ لگے مگر ایک ایسا گھرانہ ایسا بھی ہے جہاں ایک طرف بڑی بیٹی کی لاش پڑی تھی تو دوسری طرف چھوٹی بیٹی کی شادی ہو رہی تھی۔ اب آپ سب کر حیرت میں مبتلا ہو گئے ہوں گے ایسا کیسے ممکن ہے؟
تو ہوا کچھ یوں کہ جب شادی کی رسمیں جاری تھیں کہ دلہن نے طبعیت بگڑنے کی شکایت کی اور بے ہوش ہو کر گر گئی جس پر اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا اور کہا کہ اسے ہارٹ اٹیک ہوا ہے، غم کی حالت میں یہ دلہن کو لیکر گھر واپس آ گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دیکھنے کو ملا۔
اب بھی شادی نہ رکی اور منگیش کمار نامی دلہے نے درخواست کی کہ اس کی شادی دلہن کی چھوٹی بہن سے کروا دی جائے جس پر لڑکے اور لڑکی والوں نے مشاورت کر کے یوں ہی کیا اور اب بڑی بیٹی کی جگہ چھوٹی بہن کو دلہن بنا کر لایا گیا اور شادی کی رسمیں ادا کر دی گئی۔لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ گھر کے ایک کمرے میں بیٹی کی لاش اور دوسری طرف ماں باپ چھوٹی بیٹی کو رخصت کر رہے تھے۔
مزید یہ کہ اس افسوسناک واقعے پر دلہن کے بھائی اور دیگر رشتے داروں کا کہنا تھا کہ حالات ہمارے لیے ایسے بن گئے کہ ہمیں بالکل سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی کہ کیا کریں اور ہم نے تو آج ہی اپنے گھر سے دونوں بیٹیوں کو ہمیشہ کیلئے رخصت کر دیا۔
آخر میں بتاتے چلیں کہ سب سے آخر میں انتقال کر جانے والی بیٹی کی بھی ماں باپ نے اپنے ہاتھوں سے آخری رسومات ادا کیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadi Ke Din Larki Ka Inteqal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Ke Din Larki Ka Inteqal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.