آپ کے بھی ہاتھ پاؤں اکثر سُن ہو جاتے ہیں؟ تو اس کیفیت کو معمولی نہ سمجھیں یہ ان خطرناک بیماریوں. کی نشانی ہوسکتی ہے

کسی بھی ایک پوزیشن پر کافی دیر تک ہاتھ یا پاؤں رکھنے کے سبب وہ سن ہو جاتے ہیں اور ان کو حرکت دینے پر نہ صرف سنسناہٹ محسوس ہوتی ہے بلکہ حرکت دینے پر تکلیف بھی محسوس ہوتی ہے جو وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جاتی ہے- کبھی کبھار ہونے والی یہ کیفیت کسی نہ کسی نس کے دب جانےکے سبب ہوتی ہے جو کہ خطرے کی بات نہیں ہے- لیکن اگر یہی کیفیت بار بار ہو تو یہ علامت کچھ بڑی بیماریوں کا بھی سبب ہو سکتی ہے جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-

1: ذیابطیس

ذیابطیس یا شوگر کی بیماری میں خون میں شوگر کی مقدار میں اضافے کا براہ راست اثر اعصاب پر پڑتا ہے جس کے سبب ان میں کمزوری واقع ہو جاتی ہے جس کی وہ سے ہاتھ اور پیر سن ہو جاتے ہیں اور ان میں چبھن اور سنسناہٹ محسوس ہوتی ہے- اس وجہ سے اگر بار بار ہاتھ پاؤں سن ہوں تو اس صورت میں فوری طور پر شوگر چیک کروا لینی چاہیے-

2: دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے مرض

بعض اوقات دماغ یا ریڑھ کی ہڈی کے کچھ حصے سخت ہو کر یا پھر ان میں کسی قسم کی رسولی بن جاتی ہے جس کو ملٹی پل اسکلیرسس بھی کہا جاتا ہے- اس بیماری میں ہاتھ اور پیر بیٹھے بٹھائے سن ہو جاتے ہیں- یہ ایک لاعلاج بیماری ہے جس کو مختلف قسم کی ورزشوں اور فزیو تھراپی سے بہتر بنا سکتے ہیں-

3: فالج

اگر بیٹھے بٹھائے ہاتھوں پیروں میں کمزوری محسوس ہو اور سر میں درد کے ساتھ ساتھ بولنے میں دشواری ہو رہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ کسی وجوہ کی بنا پر دماغ کو خون کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے اور یہ فالج کی بیماری کی ابتدائی علامات بھی ہو سکتی ہیں- اس لیے ایسی حالت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے-

4: وٹامن کی کمی

وٹامن بی اور وٹامن بی 12 کی کمی کے سبب عام طور پر تھکن ، سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ ہاتھ پاؤں کا ٹھنڈا پڑ جانا اور سن ہو جانے کی علامتیں بھی شامل ہیں اس صورت میں ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق وٹامن بی کا سپلیمنٹ کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے-

5: گردوں کا ناکارہ ہونا

انسانی جسم میں گردے بہت اہم کردارادا کرتے ہیں اور ان کے ذمے سارے جسم کے فاضل مادوں کا اخراج شامل ہوتا ہے- اگر گردے اپنا یہ فعل مناسب انداز میں ادا نہ کر سکیں تو یہ زہریلے مادے جسم میں جمع ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہاتھ پاؤں بار بار سن ہونا شروع کر دیتے ہیں- اس وجہ سے اگر ہاتھ پاؤں سن ہونے کے ساتھ ساتھ جسم میں سوجن بھی ہو اور متلی کی تکلیف کا بھی سامنا ہو تو اس صورت میں گردوں کا ٹیسٹ ضرور کروا لینا چاہیے-

Hath Paon Sun Hone Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hath Paon Sun Hone Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hath Paon Sun Hone Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sahil  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8829 Views   |   27 Jun 2022
About the Author:

Sahil is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sahil is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 November 2024)

آپ کے بھی ہاتھ پاؤں اکثر سُن ہو جاتے ہیں؟ تو اس کیفیت کو معمولی نہ سمجھیں یہ ان خطرناک بیماریوں. کی نشانی ہوسکتی ہے

آپ کے بھی ہاتھ پاؤں اکثر سُن ہو جاتے ہیں؟ تو اس کیفیت کو معمولی نہ سمجھیں یہ ان خطرناک بیماریوں. کی نشانی ہوسکتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کے بھی ہاتھ پاؤں اکثر سُن ہو جاتے ہیں؟ تو اس کیفیت کو معمولی نہ سمجھیں یہ ان خطرناک بیماریوں. کی نشانی ہوسکتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔