فائبر ہماری اچھی صحت کے لئے بہت ضروری ہے، جانیں وہ کون کون سی چیزیں ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ فائبر حاصل کر سکتے ہیں

فائبر کاربوہائیڈریٹ کی طرح ہے جو ہضم تو نہیں ہوتا مگر آپ کے جسم میں ایندھن کا کام کرتا ہے، فائبر سے کولیسٹرول کم ہوتا ہے، وزن متوازن رہتا ہے، نظام ہاضمہ بہتر بناتا ہے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے اور بھی بہت سے جادوئی فوائد پہنچاتا ہے۔

لیکن ہم میں سے اکثر لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ فائبر ہمیں کون سی چیزوں سے با آسانی مل سکتا ہے، تو آج ہم آپ کو بتائیں گے ان چیزوں کے بارے میں جن میں فائبر کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے۔

ناشپاتی

ناشپاتی ایک مشہور پھل ہے جو مزیدار اور غذائیت سے بھرپور ہے۔،یہ فائبر کا بہترین ذریعہ ہے۔

اسٹرابیری

اسٹرابیری ایک مزیدار اور صحت بخش پھل ہے جسے تازہ کھایا جاسکتا ہے، یہ سب سے زیادہ غذائیت والے پھلوں میں شمار کی جاتی ہے، اس میں وٹامن سی، میگنیشیم اور متعدد طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں، یہ فائبر سے بھرپور پھل ہے۔

سیب

سیب ایک ذائقہ دار اور انتہائی قابل اطمینان پھل ہے جو آپ با آسانی خرید کر کھا سکتے ہیں اس میں فائبر کی بہت مقدار موجود ہوتی ہے۔

کیلے

کیلے بہت سے غذائی اجزاء کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، جن میں وٹامن سی ، وٹامن بی 6 اور پوٹاشیم شامل ہیں، کیلوں میں نشاستے کی ایک خاص اور بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ بھی فائبر کی ہی طرح کام کرتا ہے اس لئے کیلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

گاجر

گاجر ایک جڑ والی سبزی ہے جو مزیدار اور انتہائی غذائیت بخش ہے، اس میں وٹامن کے، وٹامن بی 6، میگنیشیم، اور بیٹا کیروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اور ایک ایسا اینٹی آکسیڈینٹ بھی موجود ہوتا ہے جو آپ کے جسم میں وٹامن اے میں بدل جاتا ہے یہ فائبر کی موقدار سے مالامال ہے۔

لال لوبیا

گردے کی پھلیاں، لال لوبیا اور راجما نام چاہے کوئی بھی ہو یہ ایک مشہور قسم کا کی غذا ہے جو پروٹین اور فائبر سمیت مختلف غذائیت سے بھرپور ہیں۔

تخم بلنگا

یہ چھوٹے سیاہ بیج ہیں جو قدرتی صحت فراہم کرنے کے لئے بے حد مقبول ہیں، تخم بلنگا انتہائی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں، جس میں میگنیشیم، فاسفورس، فائبر اور کیلشیم زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اس کا استعمال ہر موسم میں مفید ہے اور یہ وزن گھٹانے کے لئے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

Fiber Wali Ghizayen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fiber Wali Ghizayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fiber Wali Ghizayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3288 Views   |   11 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

فائبر ہماری اچھی صحت کے لئے بہت ضروری ہے، جانیں وہ کون کون سی چیزیں ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ فائبر حاصل کر سکتے ہیں

فائبر ہماری اچھی صحت کے لئے بہت ضروری ہے، جانیں وہ کون کون سی چیزیں ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ فائبر حاصل کر سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فائبر ہماری اچھی صحت کے لئے بہت ضروری ہے، جانیں وہ کون کون سی چیزیں ہیں جنہیں استعمال کر کے آپ فائبر حاصل کر سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔