سردی کے موسم میں پنجیری کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے سردیوں کی سوغات پنجیری کے حیرت انگیز فوائد اور اسے بنانے کا آسان طریقہ

سردیوں میں پنجیری بےحد شوق سے کھائی جاتی ہے اسے سردیوں کی سوغات کہا جاتا ہے جو اکثر لوگ میٹھائی کی دُکان سے خرید کر تو کئی لوگ گھر میں تازہ اور خالص بنا کر کھانا پسند کرتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پنجیری ذائقے میں لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے کتنی فائدے مند ہے؟
آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں سردیوں کی سوغات پنجیری کے صحت پر بےشمار فوائد اور اسے بنانے کا آسان طریقہ تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

• پنجیری کے حیرت انگیز فوائد

• نظر کی کمزوری میں مفید

پنجیری میں چاروں مغز، سفید تل، بادام پستہ اور اخروٹ جیسے بہترین لوازمات شامل ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کی روشنی کے لئے بےحد مفید ہیں اس لئے پنجیری کے استعمال سے نظر تیز ہوتی ہے۔

• ہڈیوں کے درد میں مفید

ہڈیاں کیلشیم، وٹامنز اور منرلز کی کمی کی وجہ سے کمزور ہو جاتی ہیں اور ان میں درد ہوتا ہے البتہ سردی کے موسم میں ہڈیوں کے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے، ایسے میں پنجیری کے استعمال بےحد مفید ہے کیونکہ یہ تمام ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے اگر اسے غذائیت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

• زچہ عورت کے لئے مفید

سردی ہو یا گرمی پنجیری زچہ عورت کو ضرورت کھلائی جاتی ہے کیونکہ یہ بچے کی پیدائش سے قبل اور بعد کی ہر طرح کی کمزوری کو دور کرنے کے لئے بہترین غذا ہے۔

• دماغی و جسمانی صحت

پنجیری میں بھرپور غذائی اجزاء کی موجودگی اسے دماغی و جسمانی صحت کے لئے بہترین بناتے ہیں، اس میں تمام خشک میوہ جات اور صحت مند غذائی اجزاء سے بھرپور تمام چیزیں شامل ہوتی ہے جس سے نہ صرف جسم میں طاقت آتی ہے بلکہ دماغی صحت بھی اچھی ہو جاتی ہے۔

• پنجیری بنانے کے لئے درکار اجزاء

بادام، اخروٹ، پستہ، ثابت ناریل ( کدوکش کے زریعے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بنائیں)، چاروں مغز، چھوہارے، السی کے بیج ، پھول مکھانے، کاجو، گوندھ، کشمش، کمرکس یہ تمام اجزاء حسبِ ضرورت لیں ایک ایک پاؤ بھی لیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ سوجی 250 گرام، کھویا 200 گرام، گیہوں کا آٹا 50 گرام، دال ماش آٹا 50گرام، دیسی گھی یا پھر زیتون کا تیل 250 گرام لی۔

• پنجیری بنانے کی ترکیب

سب سے پہلے اوپر بتائی گئی مقدار کے مطابق دیسی گھی میں سوجی ملا کر انہیں اچھی طرح بھون لیں، دونوں اجزا کو ہلکی آنچ پر اتنا بھونیں کی وہ لائٹ براؤن ہو جائے، تمام ڈرائی فروٹ کو علیحدہ فرائی پین میں دیسی گھی میں معمولی سا فرائی کریں، اس کے بعد سوجی میں فرائی کئے ہوئے بادام، پستے، چاروں مغز اور فرائی کئے ہوئے مکھانے،گوندھ، کاجو اور اخروٹ شامل کر کے اس میں پسی الائچی اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کر لیں، اسے روزانہ ناشتے میں ایک سے دو چمچ کھائیں اور سردی سے محفوظ رہیں یا رات میں بھی اسے کھایا جا سکتا ہے۔

Panjeeri Khane Ke Fayde

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Panjeeri Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Panjeeri Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   8618 Views   |   29 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

سردی کے موسم میں پنجیری کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے سردیوں کی سوغات پنجیری کے حیرت انگیز فوائد اور اسے بنانے کا آسان طریقہ

سردی کے موسم میں پنجیری کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے سردیوں کی سوغات پنجیری کے حیرت انگیز فوائد اور اسے بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کے موسم میں پنجیری کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے سردیوں کی سوغات پنجیری کے حیرت انگیز فوائد اور اسے بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔