دیسی گھی کھا کر صرف 4 مہینے میں 31 کلو وزن کم کرلیا۔۔ جانیے اس لڑکی نے موٹاپا کم کرنے کے ساتھ اصلی گھی کے کیا حیرت انگیز فائدے بتائے

میرا وزن 97 کلو تھا اسے کم کرنے میں اصلی گھی نے میری بہت مدد کی۔ اس سے نہ صرف میرا موٹاپا کم ہوا بلکہ کمزوری بھی نہیں ہوئی۔ صرف 4 مہینے میں وزن 31 کلو کم ہوگیا۔ اسکن بھی اچھی اور چمکدار ہوگئی ہے۔ میں صرف دیسی گھی میں پکے کھانے کھاتی تھی

یہ کہنا ہے بھارت سے تعلق رکھنے والی ڈینٹسٹ ڈاکٹر پراکشی تلوار کا۔ ڈاکٹر پراکشی کو آرمی میں جاب کے سلسلے ٹیسٹ دینا تھا جس کے لئے ان کا موٹاپا سب سے بڑی رکاوٹ تھی لیکن انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور ڈاکٹر کے مشورے سے اپنا وزن کم کرنے کا پلان بنایا۔ اس پلان میں ڈاکٹر نے انھیں عام تیل کے بجائے اصلی اور دیدی گھی میں کھانا پکانے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹر پراکشی کہتی ہیں کہ صبح کے ناشتے اور رات کے کھانے میں وہ صرف اصلی گھی میں پکے کھانے ہی کھاتی تھیں لیکن اس کے ساتھ سخت ورزش اور واک کرتی تھیں اور باقی کھانے بغیر چکنائی اور نمک مرچ کے کھاتی تھیں۔ ڈاکٹر پراکشی نےوزن کم کرنے کے لئے دوپہر میں کھانا کھانا ترک کردیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ بے وقت کی بھوک سے لڑنے میں دیسی گھی نے ان کی بہت مدد کی کیوں کہ اس سے پیٹ ہر وقت بھرا ہوا رہتا تھا۔

دیسی گھی کی غذائی اہمیت

دیسی گھی میں وٹامن اے، وٹامن کے اور وٹامن ڈی کے علاوہ گڈ فیٹس اور دیگر معدنیات شامل ہوتے ہیں۔ دیسی گھی اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

دیسی گھی کے دیگر فائدے

دیسی گھی کے اندر پایا جانے والا بیوٹریٹ نامی فیٹی ایسڈ جسم کے اندرونی ورم کو کم کرنے میں مددگار ہے۔
کونجوگیٹڈ لائینولک ایسڈ نامی جز جسم کی چربی پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
وٹامن اے اور کے کی موجودگی سے دل اور آنکھوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ یہ وٹامنز جلد کے لئے بھی مفید ہیں البتہ اس استعمال اعتدال میں ہی کیا جانا چاہیے۔

Desi Ghee Se Wazan Kam

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Desi Ghee Se Wazan Kam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Desi Ghee Se Wazan Kam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3160 Views   |   02 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دیسی گھی کھا کر صرف 4 مہینے میں 31 کلو وزن کم کرلیا۔۔ جانیے اس لڑکی نے موٹاپا کم کرنے کے ساتھ اصلی گھی کے کیا حیرت انگیز فائدے بتائے

دیسی گھی کھا کر صرف 4 مہینے میں 31 کلو وزن کم کرلیا۔۔ جانیے اس لڑکی نے موٹاپا کم کرنے کے ساتھ اصلی گھی کے کیا حیرت انگیز فائدے بتائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دیسی گھی کھا کر صرف 4 مہینے میں 31 کلو وزن کم کرلیا۔۔ جانیے اس لڑکی نے موٹاپا کم کرنے کے ساتھ اصلی گھی کے کیا حیرت انگیز فائدے بتائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔