بیوی کو پیٹرول چھڑک کر کیوں مارا؟ بیٹے نے ساری حقیقت بتا دی! باپ کا بیان بھی سامنے آ گیا

Noida Dowry Murder Case Update

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں جہیز نہ لانے پر ایک خاتون کو اُس کے ہی بیٹے کے سامنے زندہ جلا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ نکی کو اُس کے شوہر وپن بھاٹی اور ساس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اُس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اس ہولناک منظر کو نکی کے کمسن بیٹے نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور میڈیا کو بتایا کہ ’’پاپا اور دادی نے پہلے مما پر پیٹرول ڈالا، تھپڑ مارے اور پھر لائٹر جلا دیا‘‘۔

نکی کی بڑی بہن کنچن، جو اسی گھر میں بیاہی گئی تھی، نے بتایا کہ وہ دونوں بہنیں شادی کے بعد سے ہی مسلسل جہیز کے مطالبات اور ظلم کا سامنا کر رہی تھیں۔ سسرالیوں نے اُن سے 36 لاکھ روپے مانگ رکھے تھے اور کئی برسوں تک یہ دباؤ اور تشدد جاری رہا۔ کنچن کے مطابق، نکی کی شادی 2016ء میں سرسا گاؤں میں ہوئی تھی اور چند ماہ بعد ہی سسرال والوں کا رویہ جارحانہ ہونا شروع ہوگیا تھا۔

کنچن کا کہنا ہے کہ ’’جس رات یہ سانحہ پیش آیا، اُس روز مجھے بھی کئی گھنٹے مارا پیٹا گیا اور کہا گیا کہ تم مر جاؤ گی تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم دوسری شادی کر لیں گے۔‘‘ اُس کے بقول، چند گھنٹے بعد ہی نکی کو بچوں کے سامنے بہیمانہ طریقے سے جلا دیا گیا۔ کنچن نے اپنی بہن کو بچانے کی کوشش کی لیکن شدید تشدد کے باعث وہ بھی بے ہوش ہوگئی۔

واقعے کے بعد پولیس نے مقتولہ کے شوہر، ساس اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وپن بھاٹی کو گرفتار کیا گیا لیکن وہ دورانِ حراست فرار ہونے اور پولیس اہلکار کا پستول چھیننے کی کوشش میں زخمی ہوگیا۔ پولیس فائرنگ سے اُس کی ٹانگ میں گولی لگی جس کے بعد اُسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی حالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وپن نے ڈھٹائی سے کہا کہ اُسے اپنی بیوی کو جلانے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اُس نے الزام جھٹلاتے ہوئے کہا کہ نکی خود ہی مر گئی اور شوہر بیوی کے جھگڑے عام سی بات ہیں۔

مقتولہ کے والد بکھری سنگھ نے اپنی بیٹی کے قتل پر شدید غم و غصہ ظاہر کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ نکی نے بیوٹی پارلر چلا کر اپنے بیٹے کو پالا، لیکن سسرالیوں نے اُسے مسلسل اذیت دی اور بالآخر زندہ جلا دیا۔ بکھری سنگھ نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو سرِعام گولی مار دی جائے اور اُن کا گھر مسمار کر دیا جائے تاکہ دوسروں کے لیے عبرت ہو۔

یہ واقعہ ایک بار پھر بھارت میں جہیز کے خلاف آواز بلند کرنے اور خواتین پر گھریلو تشدد کی سنگین حقیقت کو بے نقاب کر گیا ہے۔

Noida Dowry Murder Case Update

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Noida Dowry Murder Case Update and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Noida Dowry Murder Case Update to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1545 Views   |   24 Aug 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 August 2025)

بیوی کو پیٹرول چھڑک کر کیوں مارا؟ بیٹے نے ساری حقیقت بتا دی! باپ کا بیان بھی سامنے آ گیا

بیوی کو پیٹرول چھڑک کر کیوں مارا؟ بیٹے نے ساری حقیقت بتا دی! باپ کا بیان بھی سامنے آ گیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیوی کو پیٹرول چھڑک کر کیوں مارا؟ بیٹے نے ساری حقیقت بتا دی! باپ کا بیان بھی سامنے آ گیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts