بازار کے کیچپ سے گلا نہ خراب کریں.. افطار میں گھر کی بنی آلو بخارے کی چٹنی پیش کریں اور سب کا دل جیت لیں

افطار میں آپ کے گھر می میں بھی سموسے، پکوڑے تو لازمی کھائے جاتے ہوں گے. ساتھ ہی چٹنی اور کیچپ وغیرہ کی فرمائش بھی ہوتی ہوگی. البتہ افطار کے وقت باہر کی کیمیکل والی چٹنیاں کھانے سے گلا خراب ہوجاتا ہے اس لئے آج ہم آدھی سے بھی کم لاگت میں بننے والی آلو بخارے کی چٹنی بنانا سکھائیں گے جس سے افطار کا لطف بھی دوبالا ہوجائے گا اور گلا بھی نہیں بیٹھے گا.

اس کے لئے ہمیں چاہیے آلو بخارا ایک پاؤ، املی ایک پاؤ، بادام کی گری دس عدد، چینی آدھا پاؤ، کشمش آدھا چھٹانک، لہسن چار جوے، ثابُت مرچ چار عدد، کلونجی ایک چائے کا چمچ، سفید سرکہ ½ پیالی، نمک آدھا چائے کا چمچ. مٹی کی ہانڈی.

سب سے پہلے آلو بخاروں کو گرم پانی میں بھگو کر نرم کرلیں اور ہاتھ سے اچھی طرح مسل کر اس میں املی کا گاڑھا رس ملادیں۔

اب ایک مٹی کی ہانڈی میں املی، آلو بخارے، چینی یا گڑھ، ابلے بادام، باریک کٹا لہسن،ثابت لال مرچ، کلونجی اورسفید سرکہ ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کے سب چیزیں ایک جان ہوجائیں اور گاڑھی چٹنی تیار ہوجائے.

لیجیے لذیذ کھٹی میٹھی چٹنی تیار ہے. اس کو ٹھنڈا کر کے بوتل میں رکھ لیں اور پورا مہینہ استعمال کریں.

Aloo Bukharay Ki Chatni Recipe

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Aloo Bukharay Ki Chatni Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aloo Bukharay Ki Chatni Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   974 Views   |   13 Mar 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 December 2024)

بازار کے کیچپ سے گلا نہ خراب کریں.. افطار میں گھر کی بنی آلو بخارے کی چٹنی پیش کریں اور سب کا دل جیت لیں

بازار کے کیچپ سے گلا نہ خراب کریں.. افطار میں گھر کی بنی آلو بخارے کی چٹنی پیش کریں اور سب کا دل جیت لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بازار کے کیچپ سے گلا نہ خراب کریں.. افطار میں گھر کی بنی آلو بخارے کی چٹنی پیش کریں اور سب کا دل جیت لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔