کھٹے میٹھے ذائقے والا آلوبخارا، غذائیت کا خزانہ ۔ بی پی کو کنٹرول کرے ،کولیسٹرول گھٹائے

گرمیوں میں جتنے مزے مزے کے پھل مارکیٹ میں نظر آتے ہیں، دیکھ کر ہی دل للچا جاتا ہے، ایسے میں ان پھلوں کی خوشبو اور ذائقہ موسمِ گرما کا لطف دوبالا کر دیتا ہے۔ موسمِ گرما میں پھلوں کا بادشاہ آم بھی پوری آب وتاب اور شان وشوکت سے بازار میں براجمان ہو تا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دوسرے پھل بھی غذائیت اور ملٹی وٹامنز کا خزانہ ہیں ، ان سے فائدہ نہ اٹھانا بھی قدرت کی دی ہوئی نعمتوں کی ناشکری کرنا ہے۔ اسی موسم میں ایک بہت وافر مقدار میں نظر آنے والا پھل آلو بخارا بھی ہے جس کے فائدے اور غذائیت اگر لوگ جان لیں تو اس کو بھی سونے کے بھاؤ بیچیں۔۔ اسے نہ صرف تازہ بلکہ خشک حالت میں بھی کھایا جاتا ہے۔ اور خشک حالت میں بھی یہ اتنا ہی مزیدار اور فائدہ مند ہے جتنا کہ تازہ شکل میں۔ یہ بادام اور آڑو کی نسل میں سے ہے۔ اس میں سے کچھ کھٹے میٹھے ہوتے ہیں اور کچھ بالکل میٹھےاور رسیلے۔
آلو بخارے کو ملٹی وٹامن پھل کہا جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں وٹامن اے،بی ٹو، بی تھری، بی سِکس، وٹامن سی،وٹامن کے، وٹامن پی کے علاوہ چونا، فاسفورس، فولاد، کاربوہائیڈریٹس، فائبر، تانبا، مینگنیز،پوٹاشیم،سیلینیئم، سوڈیم اور میگنیشم، فاسفورس اور کیلشیم کے علاوہ منفرد فائٹونیوٹریئنٹس اور فینولز ہوتے ہیں۔

آلو بخارے کے فوائد:

آلو بخارا اینٹی آکسیڈنٹ کا حامل ہے یہ کینسر کے امکان کو ختم کرتا ہے۔ یہ جسمانی اور دماغی صحت کیلئے بھی بہتر ہے۔ یہ کولیسٹرول کی شرح کو کم کرتا ہے اور جگر کی صحت کیلئے اکسیر مانا جاتا ہے۔ اس میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔ اس لئے بی پی کو کنٹرول بھی کرتا ہے۔ دل کیلئے مفید غذا ہے۔

ذیابیطس میں مفید:

آلو بخارے میں موجود بائیوایکٹو کمپاؤنڈ ذیابیطس کے مرض کا شکار ہونے سے بچاتے ہیں ۔ جبکہ اس میں موجود فائبر جسم کی کاربوہائیٖڈریٹ جذب کرنے کی رفتار کو سست کر دیتا ہے اس سے ذیابیطس کے شکار افراد کے لئے اس مرض کی سنگینی سے بچنے میں آسانی ہوتی ہے۔

دماغی صحت کے لیےمفید:

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق آلو بخارے میں موجود پولی فینولز دماغی افعال کو بہتر کرتا ہے جبکہ دماغی کولیسٹرول لیول کم کرتا ہے، جس سے عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے دماغی امراض جیسے الزائمر وغیرہ کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

نظام ہاضمہ کی بہتری :

آلو بخارا غذائی فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔ جبکہ جسم سے گندگی کے موثر اخراج میں مدد دیتا ہے۔ قبض کےمریضوں کے لئے آلو بخارے بہترین علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

بینائی کے لیے فائدہ مند:

وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور پھل آنکھوں کی صحت بہتر کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، کیونکہ یہ اجزاءآنکھوں کی صحت کو مستحکم رکھنے کے لیے فائدہ مند ہیں۔ آلو بخارہ کیروٹین، لیوٹین اور دیگر سے بھرپور پھل ہے جو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے مضر اثرات سے تحفظ فراہم کرتے ہیں

دوران خون بہتر کرے:

آلو بخاروں میں وٹامن کے اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو کہ جسم کی آئرن جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتے ہیں، اسی طرح اس پھل میں مناسب مقدار میں آئرن اور کاپر بھی موجود ہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کے بننے میں مدد دیتے ہیں جس کے نتیجے میں خون کی کمی دور ہوتی ہے جبکہ خون بھی صاف ہوتا ہے اور دوران خون بہتر ہوتا ہے۔

جلد کے لیے فائدہ مند:

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو خوبصورت بنانے، نوجوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں، وٹامن سی جلد پر جھریاں اور فائن لائنز کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔

جسمانی گرمی کا علاج:

آلو بخارے کا مزاج سرد تر ہے اور اس طرح جسم کی گرمی دور کرتا ہے، پیاس کو بجھاتا ہے اور بدن کی حدت میں نہایت موثر ہے۔ گرمی کی وجہ سے جن لوگوں میں سر میں درد ہوجاتا ہے اس صورت میں آلو بخارا کھانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ موسم گرما میں قے اور متلی کا موثر علاج ہے۔ اس موسم میں پھوڑے پھنسیاں اور خارش جیسے عوارض لاحق ہوجاتے ہیں۔آلو بخارا ان عوارض کا علاج ہے۔

Alubukhara Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Alubukhara Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alubukhara Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6286 Views   |   27 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کھٹے میٹھے ذائقے والا آلوبخارا، غذائیت کا خزانہ ۔ بی پی کو کنٹرول کرے ،کولیسٹرول گھٹائے

کھٹے میٹھے ذائقے والا آلوبخارا، غذائیت کا خزانہ ۔ بی پی کو کنٹرول کرے ،کولیسٹرول گھٹائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھٹے میٹھے ذائقے والا آلوبخارا، غذائیت کا خزانہ ۔ بی پی کو کنٹرول کرے ،کولیسٹرول گھٹائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔