گدھے نے سلمان خان کو مصیبت میں کیسے ڈال دیا؟ کالے ہرن کے بعد اداکار پر نئے الزامات لگ گئے

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے نئے سیزن میں ایک منفرد موڑ آیا جب ’گدھراج‘ نامی گدھے کی اینٹری نے ناظرین کو حیران کر دیا۔ تاہم، اس انوکھے کردار نے نہ صرف شو میں دلچسپی پیدا کی بلکہ بھارت بھر میں سخت ردعمل کو بھی جنم دیا ہے۔

سلمان خان اور بگ باس کی انتظامیہ کو اس حوالے سے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیٹا انڈیا کی جانب سے خط موصول ہوا ہے۔ پیٹا نے اپنے خط میں شو میں گدھے کے استعمال پر تشویش ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس بارے میں کئی شکایات ملی ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

پیٹا انڈیا نے سلمان خان سے درخواست کی ہے کہ وہ بگ باس کے پروڈیوسرز کو جانوروں کو تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے روکیں۔ مزید برآں، انہوں نے گدھراج کو محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ وہ دوسرے بچائے گئے جانوروں کے ساتھ پُرامن زندگی گزار سکے۔

سلمان خان کی میزبانی میں جاری بگ باس سیزن 18 میں گدھے کی انٹری نے جہاں ناظرین میں دلچسپی بڑھائی، وہیں جانوروں کے ساتھ سلوک پر اخلاقی سوالات کو بھی جنم دیا۔ کیا بگ باس اس تنقید کے بعد اپنے فارمیٹ میں تبدیلی کرے گا؟ یا یہ ہنگامہ اور بھی شدت اختیار کرے گا؟ آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید توجہ حاصل کرنے والا ہے!

Salman Khan Big Boss Main Gadha Lay Aye

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Salman Khan Big Boss Main Gadha Lay Aye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Salman Khan Big Boss Main Gadha Lay Aye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   546 Views   |   11 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گدھے نے سلمان خان کو مصیبت میں کیسے ڈال دیا؟ کالے ہرن کے بعد اداکار پر نئے الزامات لگ گئے

گدھے نے سلمان خان کو مصیبت میں کیسے ڈال دیا؟ کالے ہرن کے بعد اداکار پر نئے الزامات لگ گئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گدھے نے سلمان خان کو مصیبت میں کیسے ڈال دیا؟ کالے ہرن کے بعد اداکار پر نئے الزامات لگ گئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔