جسے دلہا بنانا تھا اسے دفنانا پڑا.. پتنگ کی ڈور سے ہلاک ہونے والے آصف کی موت نے سب کو جھنجھوڑ ڈالا

بہن بھائیوں کے لاڈلے 22 سالہ آصف کو کیا پتا تھا کہ وہ افطاری لینے تو جارہا ہے لیکن گھر واپس اس کی میت ہی آئے گی. ماں کا سب سے چھوٹا بیٹا جسے عید کے بعد دولہا بننا تھا، منوں مٹی تلے چلا گیا. اور اس سب کی وجہ کیا بنی؟ صرف ایک خونی کھیل

دل دہلا دینے والا یہ واقعہ پیش آیا فیصل آباد میں جہاں سر شام پتنگ کی تیز ڈور نے موٹر سائیکل پر سوار افطاری لینے جانے والے آصف کی جان لے لی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا.

سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق آصف اپنے بڑے بھائی کا بہت لاڈلا تھا اور وہ اسے کہیں اکیلے نہیں جانے دیتے تھے. البتہ حادثے کے روز بھائی کسی کام سے دوسرے شہر میں تھا جس کی وجہ سے آصف کو ہی افطاری لینے جانا پڑا.

یہ بھی اتفاق تھا کہ بھائی نے حادثے کے فوراً بعد فون کیا جسے کسی نے نہیں اٹھایا. دوسری بار کیا تو شور کی آواز آئی جبکہ مجمع میں کسی نے خون میں لت لت آصف کے فون سے بھائی کو اس کی موت کی اطلاع دی جسے سن کر قیامت ٹوٹ پڑی.

پتنگ بازی سے جان کی بازی ہارنے والا آصف اکیلا نوجوان نہیں بلکہ ہر برس جانے کتنی ماؤں کی کوکھ اس خونی کھیل کی نظر ہوجاتی ہیں جس پر پابندی ہونے کے باوجود کسی قسم کی روک ٹوک نہیں. لاوارث شہریوں پر سیاست کر کے اقتدار حاصل کرنے میں تو سب آگے ہیں لیکن ان کی حفاظت کرنے والا کوئی نہیں.

Kite Flying Horrible Incident In Faisalabad

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kite Flying Horrible Incident In Faisalabad and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kite Flying Horrible Incident In Faisalabad to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1702 Views   |   25 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

جسے دلہا بنانا تھا اسے دفنانا پڑا.. پتنگ کی ڈور سے ہلاک ہونے والے آصف کی موت نے سب کو جھنجھوڑ ڈالا

جسے دلہا بنانا تھا اسے دفنانا پڑا.. پتنگ کی ڈور سے ہلاک ہونے والے آصف کی موت نے سب کو جھنجھوڑ ڈالا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسے دلہا بنانا تھا اسے دفنانا پڑا.. پتنگ کی ڈور سے ہلاک ہونے والے آصف کی موت نے سب کو جھنجھوڑ ڈالا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔