سدا بہار جواں جلد کے لئے گوندکتیرا کا ماسک لگائیں یہ چہرے سے جھریاں ایسے مٹائے ڈھونڈنے سے بھی نظر نہ آئے

گوند کتیرا جسے حرف عام صرف گوند کہاجاتا ہے مختلف درختوں کے تنوں اور شاخوں سے نکلتا ہے اور خشک ہوکر ایک شفاف پتھر کی صورت درختوں کے تنوں پر چپک جاتا ہے۔ اسی بنا پر اسے ٹری گم بھی کہاجاتا ہے۔ اس میں کیلشیم،میگنیشیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ پروٹین کی قلیل مقدار بھی اس میں موجود ہوتی ہے یہ تاثیر میں ٹھنڈا ہے۔اسے مختلف بیماریوں میں علاج کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ اینٹی ایجینگ پروپرٹیزسے مالا مال ہے اسی لئے چہرے کی جلد کو ٹائٹ رکھنے اور جھریاں ختم کرکے اسے جواں بنانے میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔آج ہم آپ کو اس کے چند فیس ماسک بتا رہیں ہیں جس کا استعمال آپ کی جلد کو حیران کن نتائج دے گا آور آپ اپنی عمر سے کئی سال جوان نظر آئیں گے۔

چہرے کی چمک کے لئے

ایک چائے کا چمچ گوند رات بھر کے لئے پانی میں بھگودیں۔صبح اسے پانی سے چھان کر اس میں دو کھانے کے چمچ انڈے کی سفیدی، ایک کھانے کا چمچ خشک دودھ(ملک پاؤڈر)، دو کھانے کا چمچ پسی بادام شامل کر کے اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ تیار کرلیں۔اب اسے چہرے گردن اور ہاتھوں پرلگائیں اور بیس منٹ کے بعد دھو لیں۔ چہرہ چمک اٹھے گا۔

جھریوں سے پاک جلد کے لئے

ایک کھانے کا چمچ گوندپاؤڈر، تین چائے کے چمچ پسی بادام، تین چائے کے چمچ دودھ،ایک انڈے کی سفیدی اور دس چائے کے چمچ عرق گلاب میں ملا کر پیسٹ تیار کریں، اب اسے چہرے اور گردن پر لگائیں اور خشک ہو نے پر ٹھنڈے پا نی سے دھو لیں۔اسے ہفتے میں کئی بار استعمال کریں اوراپنی جلد کو جھریوں سے پاک شاداب بنائیں۔

جلد کو ٹائٹ رکھنے کے لئے

ایک چائے کا چمچ پسا ہوا گوند، دو چائے کے چمچ دہی، آدھا چائے کا چمچ شہدشامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں ایک گاڑھا سا پیٹ بن جائے گا،اب چہرے کو اچھی طرح دھو کر اسے چہرے اور گردن پر لگائیں اور خشک ہو نے تک لگا رہنے دیں کیونکہ خشک ہو نے پر یہ ٹائٹ ہونا شروع ہوجاتا ہے، اس کے بعد اپنے چہرے پر پانی کا اسپرے کریں اور انگلیوں کی پوروں کی مدد سے مساج کریں اور ٹھنڈے پا نی سے دھو لیں اس کے بعد ایک تولیہ کو برف ملے پانی میں بھگوکر چہرے پر ایک سے دو منٹ تک رکھیں اور اس کے بعد کسی اچھے موئسچرئزر کا استعمال کریں پہلے ہی استعمال سے آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔ اسے روز بھی لگایا جاسکتا ہے اس بات کا انحصار آپ کی جلد پر ہے کہ وہ کتنی ڈھلی اور اس پر کتنی جھریاں ہیں۔
نوٹ: ان تمام ماسک کو لگاتے وقت اس بات کو دھیان میں رکھیں کہ اسے لگانے کے بعد بات کرنے یا کوئی چیز چبانے سے گریز کریں تا کہ بہتر نتائج حاصل ہو سکے۔

Gond Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Gond Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gond Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   15476 Views   |   16 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سدا بہار جواں جلد کے لئے گوندکتیرا کا ماسک لگائیں یہ چہرے سے جھریاں ایسے مٹائے ڈھونڈنے سے بھی نظر نہ آئے

سدا بہار جواں جلد کے لئے گوندکتیرا کا ماسک لگائیں یہ چہرے سے جھریاں ایسے مٹائے ڈھونڈنے سے بھی نظر نہ آئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سدا بہار جواں جلد کے لئے گوندکتیرا کا ماسک لگائیں یہ چہرے سے جھریاں ایسے مٹائے ڈھونڈنے سے بھی نظر نہ آئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔