کیسٹر آئل کا چونکا دینے والا یہ فائدہ آپ کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا، تو استعمال کو آج ہی یقینی بنائیں

بالوں کا لمبا گھنا ہونا ہر ایک کو پسند ہوتا ہے اور ہم سب ہی طرح طرح کے نسخے بالوں میں لگاتے رہتے ہیں تاکہ ٹی وی اشتہارات میں دکھنے والی حسیناٶں کی طرح ہمارے بھی بال نظر آئیں۔
کیسٹر آئل کی افادیت بالوں کے لیے ہم سب ہی جانتے ہیں کہ کس طرح کیسٹر آئل ہمارے بالوں کی کمزور جڑوں کو مضبوط اور سخت بنانے میں کار آمد ہوتا ہے۔
آئیے آج بیوٹی کارنر آپ کو کیسٹر آئل کا استعمال اور فائدے بتا رہا ہے آپ بھی جانیں اور دوسروں کو بھی بتائیں۔۔۔

١: اگر آپ کیسٹر آئل سے اپنے بالوں میں مالش کریں گے تو یہ آپ کی نہ صرف جڑوں کو مضبوط بنائے گا بلکہ سر میں خون کی گردش کو فعال کرے گا جس سے خون پورے سر میں باآسانی دوڑے گا۔

٢: کیسٹر آئل کو انڈے کی زردی میں ملا کر بالوں میں مالش کریں اور ایک گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔ مطلوبہ وقت کے بعد کسی اچھے شیمپو سے سر دھو لیں۔

٣: پیاز کے پانی میں بھی کیسٹر آئل ملا کر لگانے سے گرتے بالوں کی شکایت میں فائدہ ہوتا ہے۔

٤: کیسٹر آئل کو ناریل کے تیل اور جوجوبا آئل میں ملا کر لگانے سے آپ کو بالوں میں بہترین فائدہ نظر آئے گا لیکن یہ تینوں تیلوں کا استعمال ہفتے میں دو سے تین مرتبہ کریں اس سے گنج پن کی شکایت بھی دور ہوجائے گی۔

٥: ادرک کے تیل میں کیسٹر آئل شامل کرکے بالوں میں لگانے سے آپ کو خشکی میں بھی مدد ملے گی اور بالوں کی نشوونما بھی زبردست ہوگی۔

کسٹر آئل ایک گرم تیل ہے اس کے روزانہ استعمال سے گریز کریں البتہ زیادہ شکایت کی صورت میں آپ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کرلیں

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Castor Oil Benefits In Urdu

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Castor Oil Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Castor Oil Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   17931 Views   |   19 Oct 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیسٹر آئل کا چونکا دینے والا یہ فائدہ آپ کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا، تو استعمال کو آج ہی یقینی بنائیں

کیسٹر آئل کا چونکا دینے والا یہ فائدہ آپ کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا، تو استعمال کو آج ہی یقینی بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیسٹر آئل کا چونکا دینے والا یہ فائدہ آپ کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا، تو استعمال کو آج ہی یقینی بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔