الائچی کی دو قسمیں ہیں ۔ ایک بڑی الائچی جس کی رنگت کتھئی ہوتی ہے اور دوسری چھوٹی الائچی جو سبز رنگوں میں دیکھی جاتی ہے ۔
سبز الائچی کے پتے لمبے اور اس کنارے بلیڈ جیسے تیز ہوتے ہیں ، پودے کے نچلے حصے میں کچھوں کی شکل میں پھول کھلتے ہیں جو بعد میں پھل کی شکل اختیار کرتے ہیں ۔ یہی الائچی کی پھلی ہوتی ہے جس میں سیاہی مائل خوشبودار بنانے کے لئے استعمال ہورہی ہے لیکن یہ مصالحہ ہزاروں سال سے آیوویدک دواؤں میں بھی مستعمل ہے ۔
مشہور یونانی طبیب بقراط جنہیں بابائے طب بھی کہا جاتا ہے ، انہوں نے بھی الائچی کی شفائی خصوصیات کو تسلم کیا ہے ۔ سبز الائچی کے بیجوں سے کشید کیا ہوا خوشبور تیل اسی طرح گرمی کا احساس دلاتا ہے جس طرح ادرک کے تیل سے محسوس ہوتا ہے ۔ سبز الائچی کو خاص طور پر نظام ہضم کی خرابیوں کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ۔ پیٹ کی تکالیف مثلاً بدہضمی، گیس ، مروڑ سینے میں جلن ، ڈکار اور متلی میں چھوٹی سبز الائچی مفید ہے ۔ قے روکنے کے لئے کیلے کے ساتھ اگر الائچی کے دانے کھلائے جائیں تو اُلٹی کا سلسلہ رُک سکتا ہے ۔ منہ سے بدبو آتی ہوتو اسے چبانا سانس کو خوشبودار بنا دیتا ہے ۔
الائچی پیشاب آور بھی ہے جس کی وجہ سے جسم سے اضافی سیال مادے کے اخراج میں مددملتی ہے ۔
سبز الائچی کے تیل کے استعمال سے جسم اور ذہن پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ اس تیل کے چند قطرے پانی ملا کر غسل کرنے سے جسم کی تھکاوٹ دور ہوتی ہے ، اعصاب کو سکون ملتا ہے ، ذہنی انتشار دور ہوتا ہے اور حس مزاج بیدار ہوتی ہے ۔ چھوٹی الائچی کو اگر دودھ میں ملا کر استعمال کیا جائے تو دودھ میں بلغم پیدا کرنے والی خصوصیات دور ہوجاتی ہیں اور کافی میں شامل کرنے سے کیفین کے مضر اثرات ختم ہو جاتے ہیں ۔ چائے کے ساتھ اگر سبز الائچی کو جوش دے کر پیا جائے تو سانس کے مسائل مثلاً کھانسی ، نزلہ ، دمہ اور گلے کے بیٹھ جانے میں افاقہ ہوتا ہے ۔
Cardamom ( Elaichi ) is a common ingredient of every day cooking, it is used in to make many of desi cuisines and also used for making tea. Elaichi contains many health benefits like it works as a best nutritionist to provide required vitamins etc. Here at KFoods, providing you an easy to follow tips and suggestions that helps you to maintain your health.
Tags: Health Benefits of Cardamom Uses for Elaichi for Cooking & Health