غم کی شدت مہندی اور میک اپ سے نہیں ناپی جاسکتی۔۔ داماد کی موت پر نشو بیگم کے حلیے پر تنقید ! کیا کرارا جواب دیا؟

Nisho Begum Ne Damad Ki Maut Par Troll Karne Walon Ko Kya Jawab Dia

پاکستان کی معروف فلم اسٹار اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ نشو جی ہمیشہ اپنی شوخ، خوش مزاج اور بے باک شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔ زندگی کے کئی اتار چڑھاؤ کے باوجود وہ ہر بار ہنستی مسکراتی سامنے آئیں۔ اپنی زندگی کے راز، درد، اور تجربات وہ اپنے یوٹیوب چینل پر کھل کر بیان کرتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے دوسرے داماد کی اچانک موت کی خبر شیئر کی — ایک ایسا صدمہ جس نے ان کے گھر کو سوگوار کر دیا۔ ویڈیو جیسے ہی وائرل ہوئی، لوگوں کی جانب سے دعائیں اور تعزیت تو آئیں، مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ کچھ افراد نے ان کے لباس، بالوں، میک اپ اور مہندی کو نشانہ بنا کر سخت تنقید شروع کر دی۔

نشو نے اس تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اپنی نئی ویڈیو میں دل کی باتیں کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے داماد کا انتقال اچانک ہارٹ اٹیک سے ہوا، وہ بیمار نہیں تھے، سب کچھ بالکل معمول کے مطابق چل رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا، میں عام دن گزار رہی تھی، مہندی پہلے سے ہاتھوں پر لگی تھی۔ کسی کی موت کا علم پہلے سے تھوڑی ہوتا ہے؟

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ، غم کی شدت بالوں یا میک اپ سے ناپی نہیں جاتی۔ جو دکھ اندر ہو، وہ آنکھوں سے نظر نہیں آتا۔

نشو جی نے اپنی بیٹی اور داماد کی محبت بھری کہانی بھی شیئر کی — کیسے دونوں کی ملاقات ہوئی، رشتہ بنا، اور اچانک تقدیر نے جدائی کا فیصلہ سنا دیا۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ دوسروں کے غم کو سمجھنے کی کوشش کریں، ظاہری چیزوں پر فیصلے نہ سنائیں۔ ہر انسان کا طریقہ مختلف ہوتا ہے، مگر درد سب کا ایک جیسا ہوتا ہے۔

یہ ویڈیو صرف ایک ماں کا دکھ نہیں، بلکہ معاشرے کو آئینہ دکھاتی ایک تلخ حقیقت ہے — کہ ہم کس قدر جلد دوسروں کے جذبات پر اپنی رائے ٹھونس دیتے ہیں۔

Nisho Begum Ne Damad Ki Maut Par Troll Karne Walon Ko Kya Jawab Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nisho Begum Ne Damad Ki Maut Par Troll Karne Walon Ko Kya Jawab Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nisho Begum Ne Damad Ki Maut Par Troll Karne Walon Ko Kya Jawab Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   4239 Views   |   31 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 01 August 2025)

غم کی شدت مہندی اور میک اپ سے نہیں ناپی جاسکتی۔۔ داماد کی موت پر نشو بیگم کے حلیے پر تنقید ! کیا کرارا جواب دیا؟

غم کی شدت مہندی اور میک اپ سے نہیں ناپی جاسکتی۔۔ داماد کی موت پر نشو بیگم کے حلیے پر تنقید ! کیا کرارا جواب دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ غم کی شدت مہندی اور میک اپ سے نہیں ناپی جاسکتی۔۔ داماد کی موت پر نشو بیگم کے حلیے پر تنقید ! کیا کرارا جواب دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts