سر درد کی وجوہات تو بے شمار ہیں لیکن اگر کسی بھی وقت آپ کے سر میں درد شروع ہو جائے تو یہ ایک اذیت اور کام میں رکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے، سر درد کا عارضہ دنیا بھر میں موجود ہے اور اس کا تعلق عمر سے ہے اور نہ ہی صنف سے، کبھی پورا سر درد سے چکرانے لگتا ہے تو کبھی سر کے کسی مخصوص حصے میں درد اٹھتا ہے۔
لیکن یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ آخر چھوٹی عمر کے بچے ہوں یا نوجوان مرد و خواتین ان میں سر درد کیوں ہوتا ہے دراصل سر کا درد جسمانی خلل، بلڈ پریشر یا ڈپریشن سے ہوتا ہے، اس کا علاج کیا ہے اور اس کی مزید کیا وجوہات ہیں یہ ذیل میں آپ کو بتائیں گے۔
سر درد کی مختلف وجوہات اور اس کا علاج
بے چینی کے باعث سر درد
سر میں درد ذہنی تناؤ اور بے چینی کے باعث ہوتا ہے، زیادہ تر لوگوں کو یہ درد سر کے دونوں جانب یا اس کے پچھلے حصے میں محسوس ہوتا ہے، یہ درد غلط طریقے سے سونے یا پھر ذہن میں مختلف پریشانیوں کے مستقل چلنے اور اس بارے میں زیادہ سوچنے سے ہوتا ہے، اس کے لئے اگر خود کو پُرسکون رکھا جائے اور کشیدگی سے دور رکھ کر کم سوچا جائے تو یہ درد دور ہو سکتا ہے۔
مختلف کاموں کی وجہ سے سر درد
کمپیوٹر کے سامنے زیادہ دیر تک غلط طریقے سے بیٹھنے یا جوڑوں کی سوزش یا رات کے وقت زیادہ جاگنے سے بھی سر درد ہوتا ہے اس کے علاوہ دانتوں کے درد کی وجہ سے بھی سر درد ہوتا ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ کمپیوٹر کم استعمال کیا جائے، رات کو وقت پر سویا جائے اور دانتوں کے درد کے لئے فوری ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔
ناک بند ہونا
اکثر ناک بند ہونے کی وجہ سے جب آپ کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور آپ کے دماغ کو آکسیجن کی وافر مقدار نہیں ملتی تو اس وجہ سے بھی سر درد ہوتا ہے اس کے لئے پانی گرم کر کے اس میں لونگ ڈال کر اور وکس شامل کر کے بھانپ لینے سے بند ناک کھل جاتی ہے اور سر درد میں آرام آ جاتا ہے۔
آدھے سر کا درد
یہ درد سر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے۔ یہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کو زیادہ ہوتا ہے، ایسے میں اگر دارچینی ادرک والی چائے پی لی جائے تو آرام آ جائے گا۔
کیفین کا درد
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ اگر آپ چائے پینے کے عادی ہیں اور آپ کو صبح کے وقت چائے نہ ملے تو آپ کے سر میں شدید درد ہو سکتا ہے جسم میں کیفین کی کمی کی وجہ سے یہ درد اٹھتا ہے۔
ناک کی سوزش کا درد
ناک میں سوزش بھی سر کے درد کی ایک عام وجہ ہے ناک میں گھٹن اور ناک کی نالی میں سوزش کے باعث سر میں درد ہوجاتا ہے، بدلتے موسم میں اور زکام کی وجہ سے اکثر اس درد کی شکایت رہتی ہے۔
پین کلر کا زیادہ استعمال
پین کلر کا حد سے زیادہ استعمال بھی بار بار سر درد کی وجہ بن سکتا ہے، اکثر لوگ سر درد ہونے پر اس کا کوئی گھریلو علاج کرنے کے بجائے فوری دوا کھا کر اس درد کو وقتی طور پر ختم کر لیتے ہیں جس کہ وجہ سے دوبارہ درد شروع ہو جاتا ہے اور جب تک پین کلر استعمال نہ کی جائے تو سر درد ختم نہیں ہوتا، اس لئے کوشش کریں کہ جب سر میں درد ہو تو دوا سے پہلے ہلدی والی چائے دارچینی اور ادرک کی چائے وغیرہ کا استعمال کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sar Dard Ki Wajuhat Aur Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sar Dard Ki Wajuhat Aur Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.