گردے میں پتھری کی وجہ سے درد ہوتا ہے تو۔۔ پتھری کیوں بنتی ہے؟ جانیں اس سے نجات میں مددگار غذائیں

کچھ لوگوں کو گردے میں پتھری کی شکایت ہوتی ہے جس کی وجہ سے انھیں بہت درد کا سامنا رہتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسے جوس اور غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جن سے اس اذیت ناک مرض کا شکار لوگوں کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

گردے میں پتھری کیوں بنتی ہے اور اسے کیسے روکیں؟

گردے میں پتھری بننے کی وجہ معدنیات اور نمکیات کا ایک ساتھ جمع ہونا ہے۔ مرہم ٹی وی کے مطابق گردے میں پتھری بننے کے عمل کو اپنی خوراک اور لائف اسٹائل میں تبدیلی لا کر روکنا ممکن ہے۔

گردے میں پتھری سے نجات کے لئے چند غذائیں

لیموں کا رس گردے کی پتھری کو جسم سے پیشاب کی صورت باہر نکالنے میں مددگار ہے۔ جرنل آف یورولوجی میں شائع کی گئی تحقیق کے مطابق 2 لیٹر پانی میں 4 اونس لیموں پلانے سے گردے میں پتھری بننے کا عمل کم کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ انار کا رس بھی اس مرض میں فائدہ مند ہے۔ انار کا رس کیلشیم آکسیلیٹ کو کم کرتا ہے جس سے پتھری بنتی ہے اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

پانی زیادہ کیوں پینا چاہیے

ڈاکٹر اطہر ماہر یورولوجسٹ ہیں۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اطہر کا کہنا تھا کہ گردے میں پتھری کے مریضوں کو پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہئے۔ پانی کے استعمال سے پیشاب پتلا رہتا ہے اور معدنیات اور نمکیات جمتے نہیں بلکہ پیشاب کے ذریعے خارج ہوجاتے ہیں۔

سرکہ اور گرین ٹی

سرکے میں ایسٹک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ سرکے کو پانی میں شامل کر کے پینے سے گردے میں پتھری بننے سے روکا جاسکتا ہے البتہ اس کا استعمال ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے کریں کیوں کہ زیادتی کی صورت میں یہ نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور گرین ٹی پینے والوں میں بھی پتھری بننے کا امکان کم ہوتا ہے۔

احتیاط

جہاں تک اس مرض سے احتیاط کی بات ہے تو اس کے لئے غیر ضروری طور پر دواؤں کے استعمال کی عادت چھوڑ دینی چاہیے کیوں کہ دواؤں کا گردے پر اثر ہوتا ہے اس کے علاوہ گوشت کم اور پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ کولڈ ڈرنکس اور باہر کا کھانا بھی کم سے کم کھانا چاہئے تاکہ جسم میں مانی کی کمی نہ ہو۔

Gurday Mein Pathri Ki Waja

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurday Mein Pathri Ki Waja and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurday Mein Pathri Ki Waja to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1788 Views   |   11 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

گردے میں پتھری کی وجہ سے درد ہوتا ہے تو۔۔ پتھری کیوں بنتی ہے؟ جانیں اس سے نجات میں مددگار غذائیں

گردے میں پتھری کی وجہ سے درد ہوتا ہے تو۔۔ پتھری کیوں بنتی ہے؟ جانیں اس سے نجات میں مددگار غذائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردے میں پتھری کی وجہ سے درد ہوتا ہے تو۔۔ پتھری کیوں بنتی ہے؟ جانیں اس سے نجات میں مددگار غذائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔