ٹانسلز کی صورت میں گلا نہ کٹوائیں بلکہ پھٹکری کا استعمال اس طریقے سے کریں اور آرام پائیں

پھٹکری کے نام سے تو ہم سب لگ ہی واقف ہوں گے اور اس کا استعمال عام طور پر پانی کی ٹنکیوں میں پانی کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یا پھر شیو کے بعد بطور اینٹی سیپٹک کیا جاتا ہے- مگر یہ سستی اور معمولی نظر آنے والا کیمیکل اپنے اندر بہت سارے ایسے فوائد کا حامل ہے جس کے بارے میں جاننے سے ہم بڑے بڑے فوائد حاصل کر سکتے ہیں-

1: ایکنی اور کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے

چہرہ انسانی شخصیت کا آئينہ ہوتا ہے اور اس کے اوپر پڑنے والا کوئی بھی نشان انسان کو پریشانی کا سبب بن سکتا ہے- اس صورت میں پھٹکری کا استعمال ایک جانب تو بہت سستا علاج ہے اور دوسرا انتہائی مجرب ہے- ایکنی کی صورت میں پھٹکری کو پیس کر پانی کے ساتھ ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اور اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر چہرے پر کریں جلد ہی ایکنی سے نجات مل جائے گی- اسی طرح کیل مہاسوں کی صورت میں پھٹکری کا پیسٹ بنا کر 20 منٹ تک جلد پر لگا رہنے دیں اور اس کے بعد صاف پانی سے دھو لیں ۔ کیل مہاسے صاف ہو جائيں گے-

2: عمر کے اثرات کا خاتمہ

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جلد پر عمر کے اثرات کے سبب جلد ڈھلک جاتی ہے اور چہرے پژمردہ ہو جاتا ہے- اس کے لیے پھٹکری کو پیس کر انڈے کی سفیدی اور پانی میں ملا کر چہرے پر لگا لیں اور آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد صاف پانی سے دھو لیں چہرے کی چھریاں صاف ہو جائیں گی اور اس سے جلد بھی صاف اور شفاف ہو جاتی ہے-

3: سر کی خشکی اور جوؤں کے لیے

سر دھونے کے شیمپو میں چٹکی بھر پھٹکری اور نمک ملا دیں اور اس سے باقاعدگی سے بالوں کو دھوئيں اس سے ایک جانب تو خشکی سے نجات مل جائے گی اس کے علاوہ سر مین پڑنے والی جوؤں اور لیکھوں سے بھی نجات حاصل ہو جائے گی-

4: پھٹی ایڑیوں کے لیے

کسی بھی برتن میں پھٹکری کو ڈال کر گرم کریں تھوڑی دیر میں پھٹکری پگھلنا شروع ہو جائے گی اور تھوڑی دیر میں اس میں موجود پانی بھاپ بن کر اڑ جائے گا- اس پگھلی ہوئی پھٹکری کو ناریل کے تیل میں ملا کر رکھ دیں اور پھٹی ایڑیوں پر لگائیں ایک ہی رات میں لگانے سے پھٹی ایڑیاں ٹھیک ہوجائيں گی-

5: ٹانسلز میں آرام کے لیے

ٹانسلز یا گلے کے غدود کا بڑھ جانا ایک انتہائی تکلیف دہ مرض ہے جس کی سبب گلے میں درد کے سبب نہ صرف شدید تکلیف ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مستقل بخار بھی ہو جاتا ہے- اس مرض کا ایلو پیتھک میں آپریشن کے سو ا کوئی علاج نہیں ہے مگر اس بیماری کو پھٹکری کے استعمال سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے- اس کے لیے ایک چٹکی پھٹکری اور ایک چٹکی ہلدی کو نیم گرم پانی میں ایک گلاس میں ملا لیں اور اچھی طرح مکس کر کے دن میں تین بار اس سے غرارے کریں اس سے نہ صرف گلے کے بڑھے ہوئے غدود کی سوزش میں آرام ہو گا اور درد کم ہو گا-

Phitkari Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Phitkari Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phitkari Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4190 Views   |   27 Feb 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ٹانسلز کی صورت میں گلا نہ کٹوائیں بلکہ پھٹکری کا استعمال اس طریقے سے کریں اور آرام پائیں

ٹانسلز کی صورت میں گلا نہ کٹوائیں بلکہ پھٹکری کا استعمال اس طریقے سے کریں اور آرام پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹانسلز کی صورت میں گلا نہ کٹوائیں بلکہ پھٹکری کا استعمال اس طریقے سے کریں اور آرام پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔