پھٹی ایڑھیاں یا فنگس زدہ ناخن، جانیں پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی 3 مشکلات اور ان کا حل

جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والا درد ہمارے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ لیکن پاؤں میں کسی بھی قسم کا درد ہمیں چلنے پھرنے سے محروم کردیتا ہے۔ موسمِ سرما میں ایک مسئلہ جو عام ہے وہ ہے ایڑھیوں کا پھٹنا۔ پھٹی ایڑھیاں بے حد تکلیف دہ ہوتی ہیں جبکہ دکھنے میں بھی انتہائی بری لگتی ہیں۔
اس کے علاوہ بھی پاؤں کے کئی مسائل ہیں، آئیے بات کرتے ہیں کچھ عام سے مسائل اور ان کے حل کی۔

گوشت کے اندر ناخن کا بڑھنا

پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی ایک بڑی مشکل ناخنوں کا گوشت کے اندر بڑھنا ہے۔ اس کے نتیجے میں انگلی میں سوجن ہوجاتی ہے اور یہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات اس کے باعث انگلی سے خون بھی نکل آتا ہے اور تکلیف شدید ہونے کی صورت میں انگلی انفیکشن کا شکار ہوجاتی ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ کیوں پیدا ہوتا ہے؟ اس کی سب سے بڑی وجہ خراب طرح سے ناخن کاٹنا ہے اس کے علاوہ تنگ جوتے پہننے یا پاؤں میں پسینہ آنے سے بھی اس مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ انگلی کے ناخن کا خیال رکھا جائے اور جیسے ہی یہ ایک حد سے بڑھ جائے اسے فوراً کاٹ دیا جائے۔ ناخن کو کبھی بھی بہت زیادہ اندر تک نہ کاٹیں۔

پھٹی ایڑھیاں

پاؤں کی ایڑھیاں پھٹنا بہت ہی عام مسئلہ ہے جو نہ صرف سردیوں بلکہ گرمیوں میں بھی پیش آسکتا ہے۔ ایڑھیاں اس وقت پھٹتی ہیں جب ان کے ٹشو خشک ہو جاتے ہیں۔ بڑھتی عمر کے ساتھ بھی یہ مسئلہ پیش آسکتا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق پھٹی ایڑھیوں سے نجات پانے کے لیے ایسی کریم استعمال کریں جس میں یوریا شامل ہو۔ یوریا جسم کی چکنائی میں اضافہ کر کے اس کی خشکی اور الرجی کو کم کرتا ہے اور جلد کو ملائم بناتا ہے۔

فنگس زدہ انگلیاں یا پاؤں

فنگس سے مراد پاؤں کے ناخنوں یا انگلیوں کا بدبودار، پیلا ہوجانا ہے۔ یہ انفیکشن کی ایک قسم ہے جو زیادہ تر کھلاڑیوں کے پاؤں میں ہوجاتی ہے جس کی وجہ ہر وقت جاگرز یا شوز پہننا ہوتا ہے۔ آغاز میں انفیکشن اس طرح دکھائی دیتا ہے کہ جیسے ناخن کے اوپر ٹیلکم پاؤڈر چھڑکا گیا ہو۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر کا تجویز کردہ اینٹی فنگل نیل وارنش استعمال کر کے اس سے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔ تاہم اگر یہ بڑھ جائے تو ڈاکٹر کی مدد سے ناخن میں ننھے ننھے سوراخ کر کے ان کے اندر ادویات کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے تاکہ وہ ناخن کے اندر کی جلد تک پہنچ سکیں۔

Phati Airyi Aur Fungus Ka Ilaj

Discover a variety of Events in Pakistan articles on our page, including topics like Phati Airyi Aur Fungus Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phati Airyi Aur Fungus Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Naveed  |   In Events in Pakistan  |   0 Comments   |   4178 Views   |   19 Jan 2022
About the Author:

Naveed is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Naveed is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پھٹی ایڑھیاں یا فنگس زدہ ناخن، جانیں پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی 3 مشکلات اور ان کا حل

پھٹی ایڑھیاں یا فنگس زدہ ناخن، جانیں پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی 3 مشکلات اور ان کا حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پھٹی ایڑھیاں یا فنگس زدہ ناخن، جانیں پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی 3 مشکلات اور ان کا حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔