کیا آپ اپنی عمر سے جوان نظر آنا چاہتے ہیں؟ جانیئے چہرے سے جھائیاں دور کرنے کے چند آسان اور گھریلو طریقے

کون ہو سکتا ہے جو اپنی عمر سے جوان نہیں نظر آنا چاہتا؟ یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ہر شخص بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اپنی جوانی کی خوبصورتی اور رعنائی بھی کھو دیتا ہے اور اس ہی خوبصورتی کو عمر بڑھنے کے بعد بھی بحال رکھنے کے لئے مرد و خواتین بھرپور کوشش کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ آج کل صرف بڑھتی عمر ہی چہرے کی خوبصورتی اور شادابی کو کھونے کی وجہ نہیں بلکہ زندگی میں بڑھتا تناؤ، نیند کی کمی، غیر مناسب غذاؤں کا استعمال بھی آپ کے چہرے پر بڑھتی جھائیوں اور بدنما ہلکوں کی وجہ ہو سکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ خود کو جوان رکھنے کے لئے آج کل خواتین و مرد مختلف ٹریٹمنٹ کروا رہے ہیں لیکن چہرے کی ان جھریوں اور جھائیوں سے نجات کے لئے چند گھریلو نسخے بھی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں جو آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

چہرے سے جھریاں دور کرنے کے لئے چند گھریلو نسخے

• لیموں کا رس

لیموں کا رس آپ کے چہرے سے جھائیاں اور جھریاں دور کرنے کے لئے سب سے زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے اس میں موجود وٹامن سی اور مضبوط اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے چہرے سے بدنما اور ضدی داغوں کے ساتھ ساتھ جھائیاں اور جھریاں بھی ختم کر سکتے ہیں۔

• پہلا طریقہ

آدھے لیموں کا رس نچوڑ کر اسے پورے چہرے اور گردن پر لگائیں اور 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، روزانہ ایسا کریں اور کچھ ہی دنوں میں پائیں حیرت انگیز نتائج۔

• دوسرا طریقہ

ایک چائے کا چمچ لیموں کے رس میں آدھا چمچ گاڑھام دودھ اور ایک چائے کا چمچ انڈے کی سفید ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے چہرے پر لگا لیں، اس کے مستقل استعمال سے چہرے سے بدنما داغ اور جھریاں دور ہوں گی۔

• تیسرا طریقہ

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ عمر سے کئی سال جوان نظر آئے تو ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور اس سے چہرے اور گردن کا مساج کر کے اسے کچھ دیر چھوڑ دیں، جھریاں دور ہوں گی رنگت نکھرے گی داغ دھبوں سے نجات ملے گی۔

• کیلے کا ماسک

کیلے وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ جلد سے ضدی داغ دھبوں کو دور کرنے اور جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے بےحد فائدے مند ہے، ایک کیلے کو میش کریں اور اسے پورے چہرے اور گردن پر ماسک کی طرح لگا لیں، اس سے چہرے ہائیڈریٹ ہوگا اور آپ کے چہرے کے کھلے مسام بند ہوں گے۔

• دہی اور کھیرے کا ماسک

چہرے سے جھائیوں اور جھریوں کو دور کرنے کے لئے آدھے کپ دہی میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ کھیرے کا پیسٹ بنا کر شامل کریں اب اس کو مکس کریں اور چہرے سمیت گردن پر لگا لیں اس سے جلد جوان اور تروتازہ ہو جائے گی اور چہرے پر ایک چمک آ جائے گی۔

Chehry Ki Jhaiyan Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Ki Jhaiyan Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Ki Jhaiyan Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   6157 Views   |   04 Aug 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 December 2024)

کیا آپ اپنی عمر سے جوان نظر آنا چاہتے ہیں؟ جانیئے چہرے سے جھائیاں دور کرنے کے چند آسان اور گھریلو طریقے

کیا آپ اپنی عمر سے جوان نظر آنا چاہتے ہیں؟ جانیئے چہرے سے جھائیاں دور کرنے کے چند آسان اور گھریلو طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ اپنی عمر سے جوان نظر آنا چاہتے ہیں؟ جانیئے چہرے سے جھائیاں دور کرنے کے چند آسان اور گھریلو طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔