لیموں پانی کے 5 حیرت انگیز فوائد

گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ساتھ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے مارکیٹ میں جہاں بہت سارے مصنوعی اجزا والے مشروبات نظر آنے لگتے ہیں وہیں پر صدیوں سے لیموں پانی کا استعمال نہ صرف پیاس بجھانے کے لیے کیا جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اجزا پسینے کے سبب ضائع ہونے والے نمکیات بھی جسم کو پہنچاتے ہیں تاکہ جسم بہتر حالت میں کام کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکے-

لیموں پانی بنانے کا طریقہ
عام طور پر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ لیموں پانی چینی اور نمک کے ساتھ ملا ہوا ایک شربت ہے مگر یہ ایک غلط نظریہ ہے اصل میں لیموں پانی سے مراد سادہ پانی یا نیم گرم پانی میں لیموں کے رس کو شامل کر کے پیا جاتا ہے اس کی تیاری اس طریقے سے کی جا سکتی ہے-
ایک جگ پانی میں لیموں کے سلائس چھلکے سمیت کاٹ کر رکھ دیں اور اس کو رات بھر بھیگا رہنے دیں اس کے بعد صبح نہار منہ ایک گلاس پانی پی لیں یا پھر دن کے کسی بھی حصے میں اس پانی کا پینا انسان کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے-

1: وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے
ماہرین کے مطابق لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کا استعمال انسان کو کئی اقسام کے انفیکشن اور عالمی وبائی بیماری کووڈ 19 کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ کئی دیگر بیماریوں سے لڑنے کے لیے انسان کی قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اس کو گرم اور ٹھنڈے پانی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے انسان کا جسم اندرونی طاقت حاصل کرتا ہے-

2: سانس کی بدبو کو دور بھگاتا ہے
عام طور پر انسان کے منہ سے اور سانسوں سے آنے والی بدبو کا سبب یا تو اس کی ہاضمے کی خرابی ہوتی ہے یا پھر مسوڑھوں میں جراثیم کی افزائش اس کا بنیادی سبب ہوتا ہے- کھانے کے بعد ایک گلاس پانی میں لیموں کے رس کو ڈال کر پینے سے نہ صرف ہاضمے کا عمل تیز ہوتا ہے بلکہ مسوڑھوں میں جمع ہونے والے بیکٹیریا کا بھی خاتمہ ہوتا ہے اور منہ سے آنے والی بدبو دور ہوتی ہے-

3: گردوں کے لیے بہترین
لیموں کے اندر دوسرے رس والے پھلوں کے مقابلے میں ایسٹرک ایسڈ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ گردوں کے افعال میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے- یہ نہ صرف گردوں کی صفائی کے عمل کو تیز کرتا ہے بلکہ گردوں میں بننے والی پتھری کو بھی توڑ کر اس کا خاتمہ کرتا ہے اور گردوں کو صحت مند بناتا ہے-

4: وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے
وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے لیموں پانی ایک مثالی مشروب ثابت ہو سکتا ہے اس کے استعمال سے ایک جانب تو جسم کا میٹا بولزم کا عمل تیز ہوتا ہے اور اس سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ لیموں پانی میں پولی فینال نامی اینٹی آکسیڈنٹ جسم میں موجود پرانی سے پرانی چربی کو بھی پگھلانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور وزن میں حیرت انگیز کمی کا باعث بنتا ہے-

5: انسان کو جوان بناتا ہے
لیموں پانی جسم سے زہریلے مادے خارج کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جس کا براہ راست اثر انسان کی صحت پر پڑتا ہے اور انسان خود کو چاک و چوبند محسوس کرتا ہے اور اس کی قوت مدافعت بہتر ہونے سے وہ بڑی بڑی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ زہریلے مادوں کے اخراج کے سبب جلد چمکدار ہو جاتی ہے اور جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور انسان اپنی عمر سے کم کا نظر آتا ہے-

Lemon Pani Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Pani Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Pani Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   9010 Views   |   17 Apr 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

yes its nice to read about it

  • common white, poland

لیموں پانی کے 5 حیرت انگیز فوائد

لیموں پانی کے 5 حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لیموں پانی کے 5 حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔