Mishi Khan Ne Sana Nawaz Ko Baten Suna Di
اداکارہ و ماڈل ثناء نواز کے 'فنکاروں کی سرحد نہیں ہوتی' والے بیان نے جیسے ہی سوشل میڈیا پر قدم رکھا، ویسے ہی بحث کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ جوں جوں یہ بیان وائرل ہوا، پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا، اور جلد ہی اس معاملے میں سامنے آئیں پاکستان کی صاف گو، بے باک اور نڈر اداکارہ مشی خان۔
مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں ثناء نواز کے بیان پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا
اگر فنکار واقعی سرحدوں سے بالاتر ہوتے تو شاید پاسپورٹ کی ضرورت ہی نہ ہوتی! صرف یہ کہہ دینا کافی ہوتا کہ میں فنکار ہوں۔ خدارا، یہ پرانا بیانیہ دہرانا بند کریں۔
جب ملک کی بات آئے، تو مؤقف واضح ہونا چاہیے:
مشی نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ، جب ملک کی خودمختاری داؤ پر ہو، تو فنکاروں کا پہلا فرض اپنی سرزمین کے ساتھ کھڑا ہونا ہوتا ہے۔ محبت کا پیغام تب ہی معتبر ہوتا ہے جب اپنے وطن کے ساتھ وفاداری دکھائی جائے۔
بھارتی فنکاروں کی مثال بھی دی:
انہوں نے کہا، ان کے ملک کی افواج ہمارے شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں، مگر وہاں کے فنکار تب بھی اپنے وطن کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں – ہم پہلے بھارتی ہیں، پھر کچھ اور۔
ہوش کریں، ثناء:
مشی خان نے جذباتی انداز میں کہا، جب دشمن ہمارے بچوں کو شہید کر کے جائے، اور آپ کہیں کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں؟ عقل کا استعمال کریں۔
سوشل میڈیا پر مشی خان کو زبردست پذیرائی:
صارفین نے مشی خان کے جاندار اور بے خوف مؤقف کو خوب سراہا۔ ایک صارف نے لکھا، ایسے دلیر فنکار ہی ہمارے اصل ترجمان ہیں۔ مشی خان نے بے خوف ہو کر بات کی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mishi Khan Ne Sana Nawaz Ko Baten Suna Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mishi Khan Ne Sana Nawaz Ko Baten Suna Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔۔ ثناء کا بیان الٹا پڑ گیا! مشی خان نے طبعیت ہری کردی، کیا کچھ کہہ دیا؟
فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔۔ ثناء کا بیان الٹا پڑ گیا! مشی خان نے طبعیت ہری کردی، کیا کچھ کہہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔۔ ثناء کا بیان الٹا پڑ گیا! مشی خان نے طبعیت ہری کردی، کیا کچھ کہہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔