یہ ایک فطری عمل ہے کہ جب آپ کسی انسان سے بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کی نظر اس کے ہاتھوں پر اور چہرے پر پڑتی ہے، چہرے کو تو خواتین میک اپ کے زریعے بدل سکتی ہیں مگر ہاتھوں کے لئے اکثر پریشان دِکھائی دیتی ہیں۔
تو اب ایسی خواتین پریشان نہ ہوں کیونکہ ہم کے فوڈز آج آپ کو بتانے جا رہا ہے کہ آپ کس طرح آسان طریقوں سے اپنے ہاتھوں کی جِلد کو دوبارہ جوان بنا سکتی ہیں۔
لیموں اور چینی کا استعمال:
اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے ہاتھوں کی پہلے جیسی رونق واپس آ جائے تو آدھے لیموں کا رس نکالیں اس میں دو کھانے کے چمچ چینی کے ڈال کر حل کریں اور پھر اس پیسٹ کو ہاتھوں پر لگا لیں، خشک ہونے پر ہاتھوں کو صابن سے دھو لیں۔
پیڑولیم جیلی، گلیسرین اور لیموں کا رس:
آپ کے یاتھ نرم اور ملائم اور ڈید اسکن سیلز کو جِلد سے ہٹانے کے لیے یہ ایک آمودہ طریقہ ہے، ایک چمچ پیٹرولیم جیلی، ایک لیموں کا رس اور ایک چمچ گلیسرین ملا کر رکھ ایک شیشی میں رکھ لیں اور رات سوتے وقت یا باہر جاتے وقت اسے ہاتھوں پر لگائیں بہت جلدی ہاتھوں کی رونق بحال ہو جائے گی۔
چینی اور شہد:
ایک چمچ چینی اور ایک چمچ شہد ملا کر اس سے ہاتھوں پر اسکرب کریں، کالی رنگت، ڈیڈ اسکن ختم ہوگی ہاتھ نرم ہو جائیں گے۔
آلو کا استعمال:
ایک عدد آلو چھیل کر اسے پیس لیں اب اس پیسٹ سے ہاتھوں کا مساج کریں اور پھر اسے 15 منٹ لگا رہنے دیں، آلو میں قدرتی بلیچنگ ایجنٹ موجود ہوتا ہے جو بہت جلدی ہاتھوں کی جِلد کو پُر رونق بناتا ہے اور اینٹی ایجنگ کے طور پر کام کرتا ہے۔
کھوپرے کے تیل کا استعمال:
کھوپرے کے تیل میں قدرت نے بہت سے فوائد رکھیں ہیں اس کے استعمال سے جلنے کا نشان بھی دور ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جِلد پر جھائیاں نہیں پڑتیں کیونکہ اس میں اینٹی ایجنگ پراپرٹی موجود ہوتی ہے، روزانہ رات کو کھوپرے کے تیل سے ہاتھوں کا مساج کریں ہاتھوں کی جِلد قدرتی طور پر نکھر جائے گی اور جوان ہو جائے گی۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Haton Ki Jild Jawan Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haton Ki Jild Jawan Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.