بازاری کاجل لگانے سے آنکھیں خراب ہوسکتی ہیں! اجوائن سے گھر میں معیاری کاجل بنانے کا طریقہ جانیں یہ بڑھائے آپ کی آنکھوں کا حُسن اور بنائے ان کو خوبصورت

بازار سے خریدے گئے کاجل میں ڈھیروں قسم کے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو ہماری آنکھوں کی صحت کے لیے مضر سمجھے جاتے ہیں۔ بازاری کاجل میں کوئلے کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے بینائی کمزور ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ اب زیادہ تر لڑکیاں اور خواتین کی آنکھوں پر چشمہ نظر آتا ہے۔ وہ خواتین یا لڑکیاں جو آنکھوں میں لینسز لگاتی ہیں ان کے لیے یہ بازاری کاجل بالکل بھی موزوں نہیں ہے۔ کیا آپ بھی اپنی آنکھوں کی بینائی سے محبت کرتی ہیں؟ تو اب جانیں گھر میں خود معیاری چیزوں سے بہترین کاجل بنانے کا وہ طریقہ جو انہیں خوبصورت بھی بنائے اور آنکھوں کی بینائی کو بھی تیز کرے۔

گھر میں کاجل کیسے بنائیں؟

اجزاء:

اجوائن
سرسوں کا تیل
روئی
گھی

طریقہ:

٭ سب سے پہلے روئی کو ہاتھوں کی مدد سے پھیلائیں اور اس میں اجوائن رکھ کر ڈوئی یا لمبی لمبی بتیاں تیار کریں جیسے دیے جلانے کے لیے بنائی جاتی ہیں۔
٭ اب ایک مٹی کا دیا یا پیالہ رکھیں، اس کے نیچے ایک پلیٹ رکھ دیں اور پھر اس دیے میں تھوڑا سا گھی ڈالیں اور ان روئی کی بتیوں کو سرسوں کے تیل میں ڈبو کر اس پیالے میں رکھ دیں اور ماچس کی مدد سے جلائیں۔
٭ اب دیے کے اطراف میں چار گلاس رکھ دیں اور دیے کو کسی پیتل یا تانبے کی پلیٹ سے ڈھک دیں۔
٭ 10 سے 15 منٹ بعد جب روئی ممل طور پر جل جائے گی تو ساری کالک پلیٹ پر چپک جائے گی۔
٭ اب چمچ کی مدد سے پلیٹ کو کھرچ لیں۔
٭ لیجیے خالص حالت میں خالص سرمہ آپ کے پاس موجود ہے۔
٭ اب اگر آپ چاہیں تو اس میں تھوڑا سا زیتون کا تیل ٹپکا کر مکس کرلیں لیجیے معیاری کاجل گھر میں بن کر تیار ہے۔ اب آنکھوں میں لگائیں اور نظر کے ساتھ حُسن کو چار چاند لگائیں۔
ویڈیو آپ کی آسانی کے لئے موجود ہے:

Ghar Mein Kajal Banane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ghar Mein Kajal Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Mein Kajal Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2458 Views   |   05 Jan 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 December 2024)

بازاری کاجل لگانے سے آنکھیں خراب ہوسکتی ہیں! اجوائن سے گھر میں معیاری کاجل بنانے کا طریقہ جانیں یہ بڑھائے آپ کی آنکھوں کا حُسن اور بنائے ان کو خوبصورت

بازاری کاجل لگانے سے آنکھیں خراب ہوسکتی ہیں! اجوائن سے گھر میں معیاری کاجل بنانے کا طریقہ جانیں یہ بڑھائے آپ کی آنکھوں کا حُسن اور بنائے ان کو خوبصورت ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بازاری کاجل لگانے سے آنکھیں خراب ہوسکتی ہیں! اجوائن سے گھر میں معیاری کاجل بنانے کا طریقہ جانیں یہ بڑھائے آپ کی آنکھوں کا حُسن اور بنائے ان کو خوبصورت سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔