اگر آپ کے بھی ہاتھوں میں زیادہ پسینہ آتا ہے تو یہ 4 گھریلو ٹپس ضرور آزمائیں جو کریں اضافی پسینے کو کنٹرول اور بنائیں ہاتھوں کو نرم و ملائم

پسینہ آنا ایک نارمل بات ہے اور اس میں کوئی برائی بھی نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے اور اضافی چربی کو گھٹانے کا باعث بھی بنتا ہے۔ لیکن اگر صرف ہاتھوں میں زیادہ پسینہ آئے تو یہ یقیناً کوئی جسمانی پیچیدگی کا باعث ہوتا ہے۔

ہاتھوں میں یوں پسینہ آنا پامر ہائپر ہائیڈروسس نامی بیماری ہوتی ہے جو شوگر کی کمی، تھائیرائیڈ گلینڈ کا اضافی ہارمون پیدا کرنا، ہارٹ اٹیک، اعصابی نظام میں خرابی، سینڈروم وغیرہ کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ اس میں پسینہ پورے جسم میں تو آتا ہی ہے لیکن ہاتھ کی پتھیلیوں میں سب سے زیادہ ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ نہ تو کاپی پر لکھ سکتے اور نہ کوئی چیز مضبوطی سے تھام سکتے کیونکہ پسینہ اتنا ہوتا ہے کہ وہ چیزیں ہاتھوں سے نکل جاتی ہیں۔

ایسے میں جب آپ کسی سے ہاتھ نہیں ملا سکتے کیونکہ اس سے آپ کے جراثیم دوسروں میں منتقل ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اور لوگ بھی کتراتے ہیں جو ایک ناگزیرعمل ہے۔ اس مسئلہ کو کنٹرول کرنے کے چند گھریلو طریقے ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں آپ بھی آزمائیے گا اور ان کے نتائج سے فائدہ بھی اٹھائیے گا۔

گھریلو ٹپس:

• چائے کی پتی:
چائے کی پتی میں موجود ٹینک ایسڈ اضافی پسینے کو خارج ہونے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔ اس لئے آپ تین چمچ چائے کی پتی کو ایک پیالے میں ڈالیں اور اس میں آدھا کپ پانی ڈال لیں اور اس کو اچھی طرح پکائیں اور ٹھنڈا کرلیں۔ اور اس چائے میں اپنے ہاتھوں کو دس پندرہ منٹ تک ڈبو کر رکھیں یہ ہاتھوں کے مسلز کو فعال بنانے اور زیادہ پسینے کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

• بیکنگ سوڈا:
بیکنگ سوڈا ہمارے ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی میں ایک اہم کردار کرتا ہے کیونکہ اس میں ہلکے الکلائین کی خصوصیات پائی جاتی ہیں لہٰذا آپ ایک پیالے میں دو چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اور آدھا کپ پانی ڈال کر مکس کریں اس کے بعد چاہیں تو اپنے ہاتھوں کو اس پانی میں ڈبو لیں ورنہ روئی کی مدد سے اس محلول کو اپنے ہاتھوں پر لگائیں اس سے ایک تو پسینہ کم آئے گا دوسرا ہاتھ چمکدار بھی ہوجائیں گے تو ابھی آزمائیں اور دو دو فائدے اٹھائیں۔

• لیموں:
لیموں ہمارے گھروں میں موجود ہوتا ہے اور ہر طرح سے لیموں کا استعمال فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں شامل سٹرک ایسڈ ہمیں کبھی پریشان نہیں ہونے دیتا۔ پسینے کے مسائل میں بھی لیموں بلکل سستے ٹانک کے طور پر کام کرتا ہے۔ آپ لیموں کا رس نکالیں اور روئی کی مدد سے اس کو ہاتھوں میں لگائیں یا چاہیں تو ہاتھوں کو ڈبو بھی سکتی ہیں۔ یہ بھی پسینے کے اضافی اخراج کو کنٹرول کرے گا اور ساتھ ہی مینی کیور بھی ہوجائے گا۔

• ٹماٹر: ٹماٹر میں وٹامن سیریز پائی جاتی ہے جیسے کہ وٹامن اے، کے، بی 1، بی 3، بی 5، بی 6، بی 7، سی اور دیگر معدنیاتی اجزاء جو اسے ہماری صحت کے مسائل میں مفید بناتے ہیں۔ لہٰذا آپ ٹماٹر کا رس روزانہ ایک گلاس پیئیں اضافی پسینے کے مسئلے کو کنٹرول کریں۔
اس کے علاوہ آپ ٹماٹر کے گودے کو ہاتھوں پر لگالیں اور کچھ دیر چھوڑ دیں روزانہ اس پر عمل کریں۔
یہ آپ کے لئے چند مفید مشورے ہیں۔

Home Remedies For Excessive Sweating

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Home Remedies For Excessive Sweating and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Home Remedies For Excessive Sweating to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   1 Comments   |   8266 Views   |   05 Apr 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

A motivating discussion is definitely worth comment. There's no doubt that that you should write more about this subject, it might not be a taboo matter but generally people do not discuss these topics.

  • Bannerman, Grand Rapids

اگر آپ کے بھی ہاتھوں میں زیادہ پسینہ آتا ہے تو یہ 4 گھریلو ٹپس ضرور آزمائیں جو کریں اضافی پسینے کو کنٹرول اور بنائیں ہاتھوں کو نرم و ملائم

اگر آپ کے بھی ہاتھوں میں زیادہ پسینہ آتا ہے تو یہ 4 گھریلو ٹپس ضرور آزمائیں جو کریں اضافی پسینے کو کنٹرول اور بنائیں ہاتھوں کو نرم و ملائم ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کے بھی ہاتھوں میں زیادہ پسینہ آتا ہے تو یہ 4 گھریلو ٹپس ضرور آزمائیں جو کریں اضافی پسینے کو کنٹرول اور بنائیں ہاتھوں کو نرم و ملائم سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔