مہروں کا درد دور کرنے کا آسان اور گھریلو طریقہ۔۔ جانیئے ڈاکٹر بلقیس کی بتائی ہوئی وہ ٹپ گھر بیٹھے کرے آپ کے اس مسئلے کا حل

آج کل کم عمر کے افراد ہوں یا بڑے بوڑھے سب ہی کمر درد اور مہروں کے درد کی شکایت بتاتے ہیں جس کی وجہ مہروں کا گھِس جاتا یا پھر کھِسک جانا ہے، لیکن اس کے لئے اگر آپ کو ڈاکٹر احتیاط کا مشورہ دیں تو آپ کو بھرپور احتیاط کرنی چاہیئے ورنہ آپریشن تک کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔
لیکن آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ڈاکٹر بلقیس شیخ کا بتایا ہوا ایسا گھریلو نسخہ جو آپ کے مہروں کے درد کو دور کرنے کے لئے بےحد فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے ایک مرتبہ یہ نسخہ آزما کر دیکھیں اور اس کے حیران کن نتائج حاصل ہونے پر کے فوڈز کے فیس بُک پیج کو لائیک اور کمنٹ کر کے ہمیں ضرور بتائیں۔
اس ریمیڈی کے لئے ہمیں 4 اجزاء کی ضرورت ہوگی جو باآسانی مل جاتے ہیں اور ہر کوئی اس ریمیڈی کو گھر میں خود بنا کر استعمال کر سکتا ہے تو آیئے ریمیڈی جان لیتے ہیں۔

مہروں کے درد سے نجات حاصل کرنے کا آسان نسخہ

• اجزاء

آٹا
آنبہ ہلدی
ایلوویرا جیل 3 سے 4 چمچ
گوند کُندر

• ترکیب

• ایلوویرا جیل کو پتے سے نکال لیں اور میش کر لیں۔
• اب اس کے 3 سے 4 چمچ بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔
• اب اس کو ایک پیالے میں نکال کر ایلوویرا جیل میں آدھا کھانے کا چمچ ہلدی ملا لیں۔
• اب اس میں 2 کھانے کے چمچ گوند کندن کا پاؤڈر شامل کریں۔
• ساتھ ہی اس میں 4 کھانے کے بڑے چمچ آٹا شامل کریں۔
• ان تمام اجزاء کو مکس کر کے آٹے کی طرح گوندھ لیں۔
• اب اس آٹے کو آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
• اب اس آٹے کی لوئی بنا کر روٹی کی طرح اسے ہاتھ سے پھیلا لیں۔
• اب اسے کمر میں مہروں میں گردن میں جہاں بھی درد ہو وہاں لگائیں اور پٹی باندھ لیں۔
• اس کو اس طرح بندھے رہنے دیں اور روزانہ اس کا استعمال کریں۔
• مہروں کا درد، ہڈیوں کا درد، گھٹنوں کا درد ہر قسم کا درد دور ہو جائے گا۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4847 Views   |   06 Sep 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about مہروں کا درد دور کرنے کا آسان اور گھریلو طریقہ۔۔ جانیئے ڈاکٹر بلقیس کی بتائی ہوئی وہ ٹپ گھر بیٹھے کرے آپ کے اس مسئلے کا حل and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (مہروں کا درد دور کرنے کا آسان اور گھریلو طریقہ۔۔ جانیئے ڈاکٹر بلقیس کی بتائی ہوئی وہ ٹپ گھر بیٹھے کرے آپ کے اس مسئلے کا حل) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.