"اگر میں مر جاؤں یا تم مکیش امبانی جتنے امیر ہو جاؤ، تب تمہیں دوسری شادی کی اجازت ہے، ورنہ خواب میں بھی مت سوچنا!"
ٹی وی کی مشہور میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے شوہر یاسر نواز کو دوسری شادی کی مشروط اجازت دے کر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
یہ دلچسپ گفتگو اُس وقت شروع ہوئی جب یاسر نواز نے اپنے یوٹیوب چینل پر فیملی ولاگ شیئر کیا۔ ویڈیو میں دونوں میاں بیوی کو ہنستے مسکراتے اور چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یاسر نواز نے خود کو "ہینڈسم" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کا حق بنتا ہے۔ اس پر ندا یاسر نے فوراً جواب دیا:
"چلو ٹھیک ہے، جب میں مر جاؤں تو تم شادی کر سکتے ہو!"
ندا کی اس مزاحیہ "اجازت" پر سب کے قہقہے چھوٹ گئے، لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوئی۔ ندا نے شوہر کے خوابوں پر ایک اور طنز کرتے ہوئے کہا:
"کون کہتا ہے کہ پیٹ اندر ہونے سے شادی ہو جاتی ہے؟ اگر تم مکیش امبانی جتنے امیر بن جاؤ تو پھر ٹھیک ہے، تین شادیاں کر لینا۔"
ندا یاسر کی مشروط اجازت پر یاسر نواز ہنس دیے اور وہاں موجود اہل خانہ کو بآواز بلند کہا: "سن لیا سب نے، اجازت مل گئی ہے!"
اس ہلکے پھلکے اور دلچسپ مکالمے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی۔ مداحوں نے ندا کے بےباک انداز اور یاسر کی معصومانہ ہنسی پر دلچسپ تبصرے کیے۔
کچھ صارفین نے مذاق میں لکھا کہ: "اب یاسر نواز مکیش امبانی کو اپنا رول ماڈل بنا لیں!" جبکہ ایک صارف نے کہا: "پہلے امبانی بنیں، پھر دوسری شادی کی بات کریں!"
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nida Yasir Permission Of Second Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nida Yasir Permission Of Second Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.