چھوٹا بچہ مگرمچھ کے پیٹ میں تھا ۔۔ گاؤں والوں نے بچے کو بچانے کے لیے کیا کیا؟ دیکھیے

بچوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، کیونکہ چھوٹی عمر کے بچے اکثر مشکل میں پھنس جاتے ہیں اور پھر والدین عمر بھر اسی بات کا پچھتاوا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی افسوس ناک واقعے سے متعلق بتائیں گے۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں مگرمچھ کو گاؤں والوں نے کچھ اس طرح باندھا ہوا تھا جیسے کہ قربانی کے جانور کو باندھا جاتا ہے۔ لیکن فرق یہ تھا کہ مگرمچھ کی پچھلی ٹانگوں کو رسی کی مدد سے باندھا ہوا تھا۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ گاؤں والوں کو شک ہوا کہ گاؤں کا ایک بچہ اس مگرمچھ نے نگل لیا ہے، اسی بچے کو واپس نکالنے کے لیے گاؤں والے اس مگرمچھ پر تشدد تک کرنے لگے تھے۔

گاؤں والوں کا خیال تھا کہ بچہ نہر میں نہا رہا تھا کہ عین وقت مگر مچھ نے اس پر حملہ کر کے اسے نگل لیا، بچے کی آواز مگرمچھ کے پیٹ سے آ رہی تھی، یعنی بچہ زندہ ہے۔ یہ ماننا تھا گاؤں والوں کا جو کہ مقامی انتظامیہ قبول کرنے سے قاصر تھی۔

بچہ چمبل نہر میں اپنے دوستوں کے ساتھ نہا رہا تھا کہ اسی وقت مگرمچھ نے حملہ کیا، گاؤں والے بچے کو آواز دے رہے تھے اور انہیں یقین تھا کہ بچہ مگرمچھ کے پیٹ سے جواب ضرور دے گا۔

لیکن سب اس وقت افسردہ ہو گئے جب معلومات سامنے آئیں کہ بچے کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں پکڑ کر لے جا رہا تھا مگر کھایا نہیں، اور اگلے ہی روز بچے کی لاش نہر کے کنارے سے ملی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا اور آخری رسومات کی تیاری بھی کی گئی۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1081 Views   |   02 Feb 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about چھوٹا بچہ مگرمچھ کے پیٹ میں تھا ۔۔ گاؤں والوں نے بچے کو بچانے کے لیے کیا کیا؟ دیکھیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (چھوٹا بچہ مگرمچھ کے پیٹ میں تھا ۔۔ گاؤں والوں نے بچے کو بچانے کے لیے کیا کیا؟ دیکھیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.