میں نے تمھاری مدد اس وقت کی جب ہم دونوں غریب تھے۔۔ غریب اخبار فروش کے وہ الفاظ کو بل گیٹس کو آج تک نہیں بھولے

“میں ایک ایسے شخص کو جانتا ہوں جو مجھ سے زیادہ امیر ہے“ بل گیٹس نے کئی سال پہلے ایک انٹرویوکے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا

وہ شخص کون ہے؟ سوال دوبارہ پوچھا گیا

بل گیٹس نے اس بار پورا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب میں اپنی زندگی میں جدوجہد کے دور سے گزر رہا تھا تو ایک اخبار والا ملا۔ مجھے اخبار خریدنا تھا لیکن میرے پاس پیسے نہیں تھے۔ اخبار فروش نے وہ اخبار مفت میں دے دیا۔

کچھ مہینوں بعد وہی اخبار فروش دوبارہ ملا۔ اتفاق سے اس دن بھی میرے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ میں اخبار خرید سکوں۔ اخبار فروش نے کہا کہ کوئی بات نہیں آپ ایک بار اور اخبار لے جائیں اور جب پیسے ہوں تو واپس کردیجیے گا۔

18 سال بعد اسی اخبار فروش سے ملاقات

اس بات کو 18 سال گزر گئے اور میں دنیا کے سب سے امیر ترین کاروباری شخص کے طور پر مشہور ہوگیا۔ اسی دوران اچانک وہ اخبار فروش یاد آیا جس پر میں نے اس کے احسانوں کا بدلہ چکانے کا فیصلہ کیا اور اسے تلاش کرنے لگا۔ تقریباَ ڈیڑھ ماہ بعد وہ اخبار فروش مل گیا۔ میں اس کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ کیا تم مجھے جانتے ہو؟ اخبار فروش نے کہا جی ہاں آپ بل گیٹس ہیں۔

میں نے اسے کہا کہ تمھیں یاد ہے کہ ایک بار تم نے مفت اخبار دے کر میری مدد کی تھی جس پر اخبار فروش نے کہا جی سر یاد ہے اور میں نے دو بار آپ کی مدد کی تھی۔

میں نے اسے کہا کہ تب میرے پاس پیسے نہیں تھے لیکن اب میں دنیا کا سب سے امیر آدمی ہوں اور اس احسان کے بدلے تمھاری مدد کرنا چاہتا ہوں۔ تم کو جو چاہئیے وہ بتاؤ؟

اخبار فروش نے اس بار میرے سوال کے جواب پر مسکراتے ہوئے کہا سر جب میں نے آپ کی مدد کی اس وقت میں اور آپ دونوں غریب تھے اور میں نے غربت کے باوجود آپ کی مدد کی تھی جبکہ آپ میری مدد اس وقت کرنا چاہتے ہیں جب آپ امیر ہوچکے ہیں تو آپ کی اور میری مدد برابر کیسے ہوئی؟

انسان امیر اپنے بڑے ظرف سے ہوتا ہے پیسوں سے نہیں

بل گیٹس کہتے ہیں کہ اخبار فروش کی اس بات نے مجھے لاجواب کردیا اور یہ احساس ہوا کہ انسان امیر اپنے پیسوں سے نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی سے ہوتا ہے جو اس غریب اخبار فروش میں مجھ سے زیادہ موجود تھی۔

Mene Ghurbat Mein Tmhari Madad Ki

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mene Ghurbat Mein Tmhari Madad Ki and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mene Ghurbat Mein Tmhari Madad Ki to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1874 Views   |   10 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں نے تمھاری مدد اس وقت کی جب ہم دونوں غریب تھے۔۔ غریب اخبار فروش کے وہ الفاظ کو بل گیٹس کو آج تک نہیں بھولے

میں نے تمھاری مدد اس وقت کی جب ہم دونوں غریب تھے۔۔ غریب اخبار فروش کے وہ الفاظ کو بل گیٹس کو آج تک نہیں بھولے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں نے تمھاری مدد اس وقت کی جب ہم دونوں غریب تھے۔۔ غریب اخبار فروش کے وہ الفاظ کو بل گیٹس کو آج تک نہیں بھولے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔