تربوزکے بیجوں کا تیل آپ کے کون سے 4 اہم مسائل حل کر سکتا ہے؟

گرمی کے موسم میں تربوز کا استعمال سب ہی کرتے ہیں اور اس کی افادیت بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ یہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ پانی کی بھرپور مقدار ہونے کی وجہ سے یہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے، پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا۔ کچھ لوگ اکثر تربوز کھاتے ہوئے تربوز کے بیج پھینک دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تربوز کے ساتھ اس کے بیجوں کا تیل بھی صحت کے لئے کتنا مفید ہے۔ درحقیقت تربوز کے بیجوں کے تیل میں وٹامن اے، بی، ای، آئرن، میگنیشیم، کاپر اور پوٹاشیم جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ اس میں غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں. جو جلد کو ہائیڈریٹ کرکے اسے چمکدار اورجوان رکھتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں تربوز کے بیجوں کا تیل کس طرح آپ کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

1۔ بالوں کے لیے بہترین

تربوز کے بیج لینولک اوراولیک ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں، جو بالوں کے لیے بہترین ہیں۔ تربوز کے بیجوں کا تیل ایک فوری جذب نہ ہونے والا کم چکنائی والا تیل ہے جو بالوں کو چپچپا نہیں کرتا اور اسے اندر سے پرورش دیتا ہے۔ تربوز کے بیجوں کے تیل سے سر کی مالش کرنے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں، ساتھ ہی بال نرم اور چمکدار بھی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ تربوز کے بیجوں کے تیل سے بالوں میں خشکی کا مسئلہ بھی ختم ہو جاتا ہے۔

2۔ ہر قسم کی جلد کے لئے بہترین

تربوز کے بیجوں کے تیل کی خاصیت یہ ہے کہ یہ جلد کی تمام اقسام کے لیے فائدہ مند ہے۔ اگر آپ کی جلد آئلی یا چکنی ہو تو بھی آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ تیل غیر چکنائی والا اور آسانی سے جذب ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے جلد چکنی نہیں ہوتی، اس کے ساتھ یہ خشک جلد والوں کے لیے بھی اتنا ہی فائدہ مند ہے۔ کیونکہ اس میں موجود معدنیات آپ کی جلد کو اندر سے توانائی اور نمی بخشتے ہیں۔

3۔ مہاسوں سے جان چھڑائے

تربوز کے بیجوں کا تیل مہاسوں کو دور کرنے میں بہت موثر ہے۔ گرمی کے موسم میں دھوپ، مٹی اور آلودگی کی وجہ سے اکثر جلد پر ایکنی نکل آتے ہیں۔ ایکنی کا یہ مسئلہ جلد میں لینولک ایسڈ کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ تربوز کے بیج لینولک ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس لیے تربوزکے بیج کا تیل جلد پر لگانے سے جلد میں لینولک ایسڈ کی مقدارزیادہ ہو جاتی ہے جو کہ ایکنی اور مہاسوں کے مسئلے کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تربوز کا تیل جلد سے اضافی چکنائی کو بھی دور کرتا ہے جو کہ جلد کے مسائل کی ایک بڑی وجہ ہے۔

4۔ جلد کو جوانی بخشے

عمر کے ساتھ جلد پر فائن لائنز اور جھریاں نمودار ہوتی ہیں۔ تربوزکے بیج کا تیل ان مسائل کو دور کرنے میں بھی فائدہ مند ہے۔ درحقیقت تربوز کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں، جو جلد کو ہائیڈریٹ کرتی ہیں۔ تربوز کے بیجوں میں موجود اولیک اور لینولک ایسڈز بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے میں کارآمد ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای بھی ہوتا ہے جو جلد کوفری ریڈیکل نقصان سے بچاتا ہے۔ اگر تربوز کے تیل سے چہرے کی مالش کی جائے تو یہ جلد کو ٹائٹ کرتا ہے اور جلد کو جوان اور خوبصورت بناتا ہے۔

استعمال کا طریقہ

تربوز کا تیل بالوں اور جلد کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے لیے پہلے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں اور اس میں ضروری تیل ملا کر جلد پر مساج کریں۔ یہ جلد کو ٹائٹ اور جوان بنانے کے ساتھ ساتھ چہرے کو نکھار بھی دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بالوں کو چمکدار اور ملائم بنانے کے لیے تربوز کے بیجوں کے تیل سے سر کی جلد کی مالش کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ پروٹین اور وٹامن ای کی وافر مقدارموجود ہونے کی وجہ سے بالوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ خشکی کے مسئلے کو بھی ختم کرتا ہے۔

نوٹ:

تربوز کا تیل جلد اور بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ اسے پہلی بار استعمال کر رہے ہیں تو کسی ایکسپرٹ سے ضرور مشورہ کریں۔

Water Melon Seeds Oil Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Water Melon Seeds Oil Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Water Melon Seeds Oil Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1830 Views   |   25 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

تربوزکے بیجوں کا تیل آپ کے کون سے 4 اہم مسائل حل کر سکتا ہے؟

تربوزکے بیجوں کا تیل آپ کے کون سے 4 اہم مسائل حل کر سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تربوزکے بیجوں کا تیل آپ کے کون سے 4 اہم مسائل حل کر سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔