معدے کا بھاری پن ہو یا مثانے کی بیماریاں۔۔ صرف 10 منٹ گنڈیری چوسنا کون سی بیماریاں کم کرنے میں مدد کرتا ہے؟ گنڈیری کے زبردست فائدے

کھانے کے بعد بھاری پن ہوتا ہے اور کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ کبھی قبض کی شکایت رہتی ہے تو آج ہم آپ کو ایسے پھل کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو ان مشکلات کو کم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ یہ پھل نہ ہی بہت زیادہ مہنگا ہے اور پاکستان کے تقریباً ہر موسم میں دستیاب بھی ہے،۔ جی ہاں ہم بات کررہے ہیں گنڈیری کی۔

گنڈیری کی غذائی اہمیت

گنڈیری چونکہ گنے سے بنتی ہے اس لئے اس میں گنے کی تمام خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ گنڈیری میں پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، زنک، شوگر اور بہت سے اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں

ڈاکٹر اس کو چوسنے کا مشورہ کب دیتے ہیں؟

گنڈیری میں قدرتی طور پر گلوکوز موجود ہوتا ہے جو شوگر کی کمی کو فوری دور کر کے جسم کو طاقت بخشتا ہے۔ یرقان کے مریضوں کو ڈاکٹر بھی گنڈیری چوسنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ گنڈیری میں موجود سوکروس نامی چینی کی قسم جسمانی زخموں کو قدرتی طور پر بھرتی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔

کینسر سے لڑنے کی طاقت

گنڈیری میں الکلوی نامی جز کینسر سے بچاتا ہے اور آئرن کی مقدار تازہ خون بنانے میں مدد کرتی ہے۔ گنڈیری میں کیلشیم اور فاسفورس ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور اسے چوسنے سے دانت بھی مضبوط ہوتے ہیں البتہ کمزور دانت والے افراد گنڈیری کو چوسنے کے بجائے رس پئیں۔

گردے ،مثانے اور جگر کی صفائی

گنڈیریاں گردے، جگر اور مثانے کی صفائی کے لئے بہترین ہیں اور ان اعضاء کو قوت بخشتی ہیں۔ یہ جگر، مثانے کی گرمی دور کرتا ہے اور ہاتھ پیر سے جلن بھی کم کرتا ہے۔

Ganderi Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ganderi Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ganderi Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2915 Views   |   05 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

معدے کا بھاری پن ہو یا مثانے کی بیماریاں۔۔ صرف 10 منٹ گنڈیری چوسنا کون سی بیماریاں کم کرنے میں مدد کرتا ہے؟ گنڈیری کے زبردست فائدے

معدے کا بھاری پن ہو یا مثانے کی بیماریاں۔۔ صرف 10 منٹ گنڈیری چوسنا کون سی بیماریاں کم کرنے میں مدد کرتا ہے؟ گنڈیری کے زبردست فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ معدے کا بھاری پن ہو یا مثانے کی بیماریاں۔۔ صرف 10 منٹ گنڈیری چوسنا کون سی بیماریاں کم کرنے میں مدد کرتا ہے؟ گنڈیری کے زبردست فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔