میں بولتی رہی مجھے نہ چھوڑو، بچے ہیں مگر ۔۔ عصمت زیدی کے شوہر نے انہیں طلاق کیوں دی؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ عصمت زیدی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق اور بچوں کی پرورش سے متعلق بات کی۔

عصمت زیدی نے اپنی طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، میرے شوہر کو دوسری لڑکی مل گئی تھی تو انہوں نے مجھے طلاق دے دی۔ میں ان سے کہتی رہی کہ بچیاں بڑی ہورہی ہیں ان پر اثر ہوگا، آپ کو جو کرنا ہے کریں لیکن مجھے مت چھوڑیں، مگر اس لڑکی کے کہنے پر انہوں نے میری ایک نہ سنی اور طلاق دے دی۔

عصمت زیدی نے کہا کہ، شادی کے 23 سال بعد جب رشتہ ٹوٹا تو میں یہ سوچنے لگی کہ مرد مخلص نہیں ہوتے۔

اپنے بیٹے کے خیالات بتاتے ہوئے عصمت کا کہنا تھا کہ، وہ کہتا ہے کہ لوگ شادی ہی کیوں کرتے ہیں جب اتنے سال ساتھ رہنے کے بعد طلاق ہی دینی ہوتی ہے تو، اسی وجہ سے وہ شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اور اب 40 سال کی عمر میں اس نے شادی کی ہے۔

اداکارہ کے مطابق، مجھے پیسوں کا مسئلہ نہیں تھا اور میں نے پھر دوسری شادی بھی نہیں کی اور اپنی ساری توجہ بچوں کی پرورش پر مرکوز کر دی۔

عصمت زیدی نے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے آخر میں نوجوان لڑکیوں کو مضبوط بننے کا مشورہ بھی دیا۔

Ismat Zaidi Talks About Her Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ismat Zaidi Talks About Her Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ismat Zaidi Talks About Her Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   26696 Views   |   09 May 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں بولتی رہی مجھے نہ چھوڑو، بچے ہیں مگر ۔۔ عصمت زیدی کے شوہر نے انہیں طلاق کیوں دی؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ

میں بولتی رہی مجھے نہ چھوڑو، بچے ہیں مگر ۔۔ عصمت زیدی کے شوہر نے انہیں طلاق کیوں دی؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں بولتی رہی مجھے نہ چھوڑو، بچے ہیں مگر ۔۔ عصمت زیدی کے شوہر نے انہیں طلاق کیوں دی؟ بتاتے ہوئے آبدیدہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔