کیا آپ جائفل کے اِن پوشیدہ راز سے واقف ہیں؟

جائفل کا استعمال خواتین تقریباً ہر کھانوں میں ہی استعمال کرتی ہیں۔ لیکن کیا آپ اس کے حیرت انگیز فوائد سے آشنا ہیں؟ جائفل میں وٹامن اے، وٹامن سی اور آئرن پایا جاتا ہے جو ہماری صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ جائفل میں بڑی مقدار میں میگنیشیم بھی پایا جاتا ہے جس سے جسم کے مختلف درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ جائفل کی تاثیر گرم اور طاقت بخشنے والی ہوتی ہے جبکہ اس کی خوشبو کافی تیز ہوتی ہے۔

فوائد
* معدے کے تمام مسائل جائفل کی چھوٹی خوراک سے حل ہو جاتے ہیں۔
* جوڑوں کے درد کے لئے جائفل کا استعمال بہترین ہے جبکہ یہ دماغی دباؤ کو بھی ختم کرتا ہے۔
* جائفل کھانے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔
* نیند کے تمام مسائل جائفل کھانے سے ختم ہو جاتے ہیں۔
* اس کو درد کش دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
* جائفل کے تیل کو سرسوں کے تیل میں ملا کر جوڑوں کی پرانی سوزش پر مالش کرنے سے فائدہ حاصل ہوتا ہے جبکہ تھوڑا گرم کر کے لیپ کرنے سے سر میں درد، سر کا بھاری پن بھی دور ہو جاتا ہے۔
* قبض، گیس کے مسائل، معدے کے مروڑ اور السر میں بھی جائفل کا استعمال بہت مفید ہے۔
* جائفل جلد کی صحت کے لئے بہترین ہے۔ یہ جلد کو چمکدار اور ہموار بناتا ہے۔ اس کے پاؤڈر کو دودھ اور شہد میں ملا کر ماسک بنا کر جلد پر لگا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Jaiphal Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jaiphal Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jaiphal Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14011 Views   |   03 Jun 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ جائفل کے اِن پوشیدہ راز سے واقف ہیں؟

کیا آپ جائفل کے اِن پوشیدہ راز سے واقف ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جائفل کے اِن پوشیدہ راز سے واقف ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔