ہر قسم کی کمزوری دور کرنے کا انتہائی سادہ اور بہترین نسخہ ، جانیئے بوڑھوں کو جوان کر دینے والی جادوئی بوٹی اسگندھ ناگوری کے ناقابل یقین فوائد

اسگند آئرن (لوہا) سے بھرپور مقوی عام (جنرل ٹانک) اور خون پیداکرنے والی ایسی دوا ہے جو نظام ہضم کی اصلاح کر کے غذا کو جزو بدن کرنے میں انتہائی معاون ہے۔ خون کی کمی کا ازالہ کرکے چہرے پر سرخی آجاتی ہے چہرہ بارونق اور جاذب نظر ہوجاتا ہے ، کمر مضبوط ہوتی ہے، بدن فربہ ہوتا ہے ، دبلے پتلے اور لاغر ونحیف جسم کو ایک نئی زندگی ملتی ہے ۔ ضعیف حضرات ، لاغر اورسوکھے ہوئے بچے یا ایسے بچے جن کی جن کی نشوونما نہ ہورہی ہو کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ یہ بچوں اور عمررسیدہ افراد کے لئے زبردست ٹانک ، جوانوں کے لئے مقوی باہ دوا ہے۔

معدے کی بیماریوں میں مفید:

خون میں بڑھی ہوئی شکر کو کم کرنے والے اجزاء بھی اس میں موجود ہيں ۔ تپ دق (ٹی بی) میں مبتلا لوگوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہے۔ یہ بدہضمی ، بھوک کی کمی جیسے امراض کے لئے بھی بہت مفید ہے ۔اس کی جڑ کے جوشاندہ سے پیٹ اور آنتیں صاف ہوجاتی ہیں۔ معدہ کا السرمیں، تبخیرمعدہ ، بواسیرکےعلاج میں بھی اسے استعمال کیا جاتا ہے

عمر رسیدہ افراد کو جوان کردے:

اسگند بدن پرعمررسیدگی (بڑھاپے) کے اثرات کو زائل کرنے کے لئے بھی بہترین ہے۔ تجربے کے طور پر 50 سے 59 سال کے 101 عمررسیدہ افراد کو 3 گرام اسگند کا سفوف روزانہ ایک سال تک بطور دوادیاگیا۔ اس کے استعمال سے ان کے ہیموگلوبن میں واضع طور پر بہتری آئی ، بالوں کی رنگت سیاہی مائل ہوئی ۔جسمانی ڈیل ڈول اچھا ہوا۔ سیرم کولیسٹرول میں کمی واقع ہوئی اور ناخنوں کا کیلشیم محفوظ ہوا۔ 70 فیصد افراد کی جنسی کارکردگی میں بہتری آئی ۔

ذہنی امراض میں بہترین:

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اسگند واضع طور پر اینٹی سٹریس اثرات رکھتی ہے۔ یہ جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کوبہتر کرتی ہے۔ یا داشت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ ہیجان ، بے چینی اور ذہنی دباؤ ، اداسی، دل برداشتہ ہونا، فیصلے کرنے میں مشکلات، جسمانی تھکن ، بے چینی ،چڑچڑاپن، بھوک میں کمی ، وزن کا گھٹنا ، نیند میں کمی، جنسی دلچسپی میں کمی،خود اعتمادی کی قلت‘ خود کشی کے خیالات وغیرہ ڈیپریشن کی علامات ہیں ۔اسگند ناگوری ، طبیعت میں سکون پیدا کرتی ہے۔ ڈپریشن کی علامات میں سے متاثرہ افراد کو یادداشت ختم کر دینے والی بیماری الزائمرلاحق ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ الزائمر ایک دماغی بیماری ہے جس سے بہت آہستگی کے ساتھ متاثرہ فرد اپنی یادداشت کھودیتا ہے۔اس طرح اسگند برصغیر میں ایک محفوظ نیند آور دوا کے طور پرجانی جاتی ہے۔ یہ ایسی نیند آوردوا ہے جس میں دواؤں کے مضر اثرات زائل کرنے والی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اس لئے عصبی کمزوری سے پیدا ہونے والی بیماریوں مثلا پارکنسن ، مرگی ، ایلزائمر، شیزوفیرنیا، ڈیمنیشیا، یاداشت کا ضیاع ، سٹریس ،تشویش خوف وغیرہ میں انتہائی مفید ہے ۔ اس کا لمبے عرصے تک استعمال فالج سے تحفظ کا ذریعہ بھی ہے ۔

امراض قلب میں مفید:

اسگند کے استعمال سے خون میں موجود چرپیلے اجزاء ( ٹوٹل لیپڈز—-کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ) کی سطح کم ہوتی ہے اورکثیف کولیسٹرول (ہائی ڈینسٹی کولیسٹرول) کی سطح بلند ہوتی ہے۔اس کےساتھ ساتھ دافع سٹریس ،دافع سوزش ، دافع تکسید ، خصوصیات کی وجہ سے یہ قلبی امراض سے حفاظت کا ذریعہ بھی ہے۔
نوٹ : اسگندھ کے ساتھ ایلوپیتھی ادویات استعمال نہ کریں یا اگر ایلوپیتھی ادویات استعمال کررہے ہوں تو اسگندھ استعمال نہ کریں کیونکہ ان ادویات کے ساتھ استعمال نقصان کا باعث ہوسکتا ہے، ایک ہی وقت میں زیادہ مقدار میں اس کے استعمال سے اسہال ، معدہ کی خرابی یا متلی وغیرہ ہوسکتی ہے۔

Anghand Nagori Ke Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anghand Nagori Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anghand Nagori Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9027 Views   |   19 Feb 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ہر قسم کی کمزوری دور کرنے کا انتہائی سادہ اور بہترین نسخہ ، جانیئے بوڑھوں کو جوان کر دینے والی جادوئی بوٹی اسگندھ ناگوری کے ناقابل یقین فوائد

ہر قسم کی کمزوری دور کرنے کا انتہائی سادہ اور بہترین نسخہ ، جانیئے بوڑھوں کو جوان کر دینے والی جادوئی بوٹی اسگندھ ناگوری کے ناقابل یقین فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہر قسم کی کمزوری دور کرنے کا انتہائی سادہ اور بہترین نسخہ ، جانیئے بوڑھوں کو جوان کر دینے والی جادوئی بوٹی اسگندھ ناگوری کے ناقابل یقین فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔