کھانا پکاتے ہوئے زرا بھی بھول چوک ہو تو نمک زیادہ ہوجاتا ہے اور ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے۔ ایسے میں خاتون خانہ کو تو پوہڑ پن کا خطاب ملتا ہی ہے اس کے علاوہ کھانا ضائع بھی ہوجاتا ہے۔ اگر کوئی کھا بھی لے تو یہ تیز نمکین کھانا صحت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لئے آج ہم آپ کو کچھ آسان ٹوٹکے بتاتے ہیں۔
کچا آلو
کچا آلو چھیل کر دھو لیں اور 2 ٹکڑے کر کے سالن یا دال میں ڈال کر گھمائیں اور 2 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ یہ آلو تمام اضافی نمک جذب کر لے گا۔
آلو ابال لیں
اگر فوری طور پر نمک کم کرنا ہے تو آلو کو ابال کر میش کر کے سالن میں ملا دیں۔ سالن گاڑھا ہوجائے گا اور نمک بھی کم محسوس ہوگا۔
دودھ اور دہی
سالن، دال یا سبزی میں دودھ، بالائی اور دہی ڈال کر بھی نمک کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اس سے کھانے کا ذائقہ بھی لذیذ ہوجاتا ہے۔
آٹے کا پیڑا
کھانوں میں نمک کی زیادتی کو کم کرنے کے لیے آٹا گوندھ کر اسے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں اور اسے کھانوں میں ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں اور پھر نکال دیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Salan Mein Namak Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Salan Mein Namak Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
نمک تیز ہوگیا ہے تو ذرا سی عقل بھی لڑا لیں.. پوہڑ پن کے لیبل سے بچنا چاہتی ہیں تو کھانے میں فوری نمک کم کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں
نمک تیز ہوگیا ہے تو ذرا سی عقل بھی لڑا لیں.. پوہڑ پن کے لیبل سے بچنا چاہتی ہیں تو کھانے میں فوری نمک کم کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نمک تیز ہوگیا ہے تو ذرا سی عقل بھی لڑا لیں.. پوہڑ پن کے لیبل سے بچنا چاہتی ہیں تو کھانے میں فوری نمک کم کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔