سردیوں میں خشک ہونٹوں سے چھٹکارا کیسے پائیں؟ ہمارے بتائے ہوئے چند گھریلو نسخے آزمائیں نرم و ملائم اور گلابی ہونٹ پائیں

سردی کا موسم آتے ہی جلد کے مسائل کا ڈھیر لگ جاتا ہے روکھی سوکھی اور خشک جلد کے ساتھ ساتھ ہونٹ بھی پھٹنے لگتے ہیں سردیوں میں چلنے والی خشک ہوائیں ہونٹوں کو خشک اور کھردرا کر دیتی ہیں، ہونٹ اگر زیادہ خشک ہوجائیں تو وہ پھٹنے لگتے ہیں اور ان میں خون بھی آنے لگتا ہے۔
یہ ایک تکلیف دہ عمل بن جاتا ہے ایسے میں موسمِ سرما کے آغاز سے ہی ہونٹوں کی جلد کا خیال رکھنا ضروری ہے، آپ بھی موسم سرما کی میں خشک اور پھٹے ہونٹوں ہونے کی وجہ سے پریشان ہوں گے، اسی لیے آج ہم آپ کو ایسے آسان اور گھریلو ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں جس پر عمل کرنے کے بعد آپ کے ہونٹ سردیوں میں بھی نرم اور ملائم رہیں گے۔

سردیوں میں ہونٹوں کا خیال کیسے رکھا جائے؟

• اسکرب

جس طرح ہمارے چہرے اور جسم کو ایکسفولیئشن کی ضرورت ہوتی ہے بلکل اسی طرح ہمارے ہونٹوں کو بھی اسکرب کرنا بہت ضروری ہے، سرد موسم میں چینی میں لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں کا مساج کریں اس سے پھٹی ہوئی اور بےجان جلد اُتر جائے گی اور نرم و ملائم گلابی ہونٹ ملیں گے۔

• شہد

ہونٹوں پر لازمی نہیں کہ کیمیکل والی بام اور چپسٹک کی لگائی جائے، اگر آپ ایک چمچ شہد میں لیموں کا رس ملا کر اسے کسی چھوٹی سی شیشی میں بھر لیں تو دن میں کئی مرتبہ قدرتی بام کے طور پر لیموں اور شہد کو ہونٹوں پر لگا کر نرم و ملائم اور گلابی ہونٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

• پانی

سردی کے موسم میں لوگ پانی کا استعمال چھوڑ دیتے ہیں اور پانی ہمارے جسم کے ساتھ ساتھ ہماری جلد کی نشونما کے لئے بھی بےحد ضروری ہے اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تو جلد بھی ہائیڈریٹ رہے گی اور ہوںٹ بھی خشک نہیں ہوں گے۔

• دودھ کی بالائی

دودھ کی بالائی میں قدرتی چکنائی اور ہونٹوں کو خوبصورت اور گلابی بنانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اگر روزانہ ہونٹوں پر دودھ کی بلائی انگلی کی مدد سے لگا لی جائے تو اس سے ہونٹ نرم و ملائم رہیں گے اور پھٹیں گے بھی نہیں۔
اکثر لوگ ہونٹ خشک ہونے پر ہونٹوں پر زبان پھیرنا شروع کر دیتے ہیں، ہونٹوں پر زبان پھیرنے سے گریز کریں ایسا کرنے سے ہونٹ مزید خشک ہو جاتے ہیں، ہونٹوں پر زبان پھیرنے سے ان کی قدرتی نمی چلی جاتی ہے۔

Khushk Honto Se Chutkara Kese Hasil Krain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khushk Honto Se Chutkara Kese Hasil Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khushk Honto Se Chutkara Kese Hasil Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3110 Views   |   09 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سردیوں میں خشک ہونٹوں سے چھٹکارا کیسے پائیں؟ ہمارے بتائے ہوئے چند گھریلو نسخے آزمائیں نرم و ملائم اور گلابی ہونٹ پائیں

سردیوں میں خشک ہونٹوں سے چھٹکارا کیسے پائیں؟ ہمارے بتائے ہوئے چند گھریلو نسخے آزمائیں نرم و ملائم اور گلابی ہونٹ پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں خشک ہونٹوں سے چھٹکارا کیسے پائیں؟ ہمارے بتائے ہوئے چند گھریلو نسخے آزمائیں نرم و ملائم اور گلابی ہونٹ پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔