والد اداکاری پر نمبر دیتے ہیں۔۔ سعد قریشی والدین سے متعلق اپنے رشتے پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

"میرے والد ہمیشہ میرا کام دیکھتے ہیں اور پھر مجھے اداکاری میں مارکس دیتے ہیں۔ شروع میں 100 میں سے 50 نمبر ملتے تھے، پھر 60، پھر 70 اور اب 90 تک پہنچ چکے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ انہیں مجھ پر فخر ہوگا، خاص طور پر جب ان کے دوست انہیں کہتے ہیں کہ آپ کا بیٹا اچھا کام کر رہا ہے۔"

ڈراما سیریل ’بسمل‘ میں موسیٰ کا کردار نبھانے والے سعد قریشی نے اپنے والد کی محبت اور فخر پر بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ انٹرویو کے دوران سعد نے انکشاف کیا کہ ان کے والد ان کی اداکاری کو بہت سنجیدگی سے دیکھتے ہیں اور ہر پروجیکٹ کے بعد ان کے کام کو نمبروں میں تولتے ہیں۔

سعد قریشی نے بتایا کہ ان کے والد نے ابتدا میں 50 نمبر دیے، مگر ان کی محنت اور لگن سے یہ نمبر وقت کے ساتھ بڑھتے گئے۔ "آج میرے والد مجھے 90 نمبر دیتے ہیں، اور یہ میرے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔"

انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا، "جب میرے والد کے دوست ان سے کہتے ہوں گے کہ آپ کا بیٹا بہترین کام کر رہا ہے، تو یقیناً انہیں فخر محسوس ہوتا ہوگا۔"

’بسمل‘ میں موسیٰ کی موت کے بعد حقیقت میں زندہ دیکھنے کا انوکھا ردعمل سعد نے ’بسمل‘ کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا کہ ان کے کردار کی موت کے بعد، جب حقیقت میں خواتین نے انہیں زندہ دیکھا، تو وہ بے حد خوش ہوئیں۔ "بڑی عمر کی خواتین نہ صرف خوش ہوئیں بلکہ انہوں نے بہت محبتیں بھی دیں۔"

والد کی محبت اور اداکاری کا سفر: سعد قریشی کی زندگی کے منفرد لمحات سعد کے مطابق، ان کے والد کی رائے ان کی اداکاری میں نکھار کا سبب بنی۔ "مجھے لگتا ہے کہ والد کا یہ نظام میری کامیابی کا اہم راز ہے۔" ان کا جذباتی انداز اور والد کے ساتھ یہ منفرد تعلق مداحوں کے دلوں کو چھو گیا۔

Saad Qureshi Opens Up About His Father

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saad Qureshi Opens Up About His Father and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saad Qureshi Opens Up About His Father to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   5540 Views   |   06 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

والد اداکاری پر نمبر دیتے ہیں۔۔ سعد قریشی والدین سے متعلق اپنے رشتے پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

والد اداکاری پر نمبر دیتے ہیں۔۔ سعد قریشی والدین سے متعلق اپنے رشتے پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والد اداکاری پر نمبر دیتے ہیں۔۔ سعد قریشی والدین سے متعلق اپنے رشتے پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔