میں سابق شوہر کو ذہنی اذیت میں رکھتی تھی ۔۔ فریال محمود نے پہلی بار اپنی ناکام شادی شدہ زندگی سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟ ویڈیو کلپ وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے پیار کرتی تھیں مگر انہیں ذہنی اذیت میں بھی مبتلا رکھتی تھیں۔

اداکارہ نے یہ بات ایک پوڈ کاسٹ میں کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتی نظر آئیں۔

فریال نے انکشاف کیا کہ دانیال راحیل سے شادی کے بعد ان کی شادی شدہ زندگی میں کافی مسائل پیدا ہونے لگے تھے، میں ذہنی طور پر پریشان رہنے لگی تھی، جس کے باعث میری اور دانیال کی ذہنی صحت داؤ پر لگ گئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر نے کبھی مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ذہنی اذیت تھی، ایک دوسرے پر ذہنی تشدد کیا۔

مزید فریال محمود نے بتایا کہ شوبر کی جانب سے ذہنی اذیت ملنے کے باوجود میں ان کے پاس جایا کرتی تھی کیونکہ مجھے ان سے بہت محبت تھی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں بھی ایک عورت ہوں، میں عورتوں کے جذبات اور مسائل سمجھتی ہوں تو میں کبھی بھی اُس عورت کو غلط نہیں بولوں گی جو اپنے شوہر کا نامناسب رویہ برداشت کرتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب کوئی عورت کسی مرد سے محبت کرتی ہے تو وہ اُس کا تشدد اور بدتمیزی بھی برداشت کرتی ہے کیونکہ اُس وقت وہ سب ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے۔

خیال رہے اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل کی شادی سال ٢٠٢٠ میں کرونا کے دنوں میں کوئی تھی۔

Sabiq Shohar Ko Zehni Aziyat Me Rakhti Thi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sabiq Shohar Ko Zehni Aziyat Me Rakhti Thi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sabiq Shohar Ko Zehni Aziyat Me Rakhti Thi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   10204 Views   |   28 Dec 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میں سابق شوہر کو ذہنی اذیت میں رکھتی تھی ۔۔ فریال محمود نے پہلی بار اپنی ناکام شادی شدہ زندگی سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟ ویڈیو کلپ وائرل

میں سابق شوہر کو ذہنی اذیت میں رکھتی تھی ۔۔ فریال محمود نے پہلی بار اپنی ناکام شادی شدہ زندگی سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟ ویڈیو کلپ وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں سابق شوہر کو ذہنی اذیت میں رکھتی تھی ۔۔ فریال محمود نے پہلی بار اپنی ناکام شادی شدہ زندگی سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟ ویڈیو کلپ وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔