استری جل گئی تو اب کپڑا نہ جلائیں۔۔ گھر کی عام سی چیزوں سے جڑے مسائل حل کرنے کے آسان ٹپس! جانیں اور کریں اپنی زندگی آسان

کھانا پکانا یا گھر کے کام کرنا مشکل نہیں لیکن ان کاموں کے ساتھ جو چھوٹے موٹے مسائل جڑ جاتے ہیں وہ حل ہونے میں وقت بھی بہت لیتے ہیں اور تھوڑی سی بھول چوک ہوجائے تو اچھے بھلے کام کا ستیاناس کردیتے ہیں۔ اب استری کو ہی لے لیں۔ اگر آپ کسی سفید دھلے دھلائے کپڑے پر استری کررہے ہوں اور اس پر نشان بن جائے تو ہوگیا نا کام خراب؟ آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو گھر کی ان چند مشکلات کے آسان حل بتائے جائیں گے۔

گندے کیبنٹ چمکائیں

باورچی خانے میں لگے کیبنٹ دھوئیں اور بار بار چکنے ہاتھ لگنے سے جلدی خراب اور کالے ہوجاتے ہیں۔ ان کو صاف کرنے کے لئے 1 چمچ سبزیوں کے تیل میں 2 چمچ بیکنگ پاؤڈر ملا کر ٹوتھ برش سے ہلکے ہاتھوں سے ملیں یا نرم کپڑے سے صاف کریں۔

چولہے کی میلی جالی

آپ امونیا کا استعمال کرتے ہوئے چولہے کی چکی سے چربی کو صاف کر سکتے ہیں۔ جالی کو پلاسٹک کے تھیلے میں ڈالیں اور دو سے تین کھانے کے چمچ امونیا والا کلینر پانی میں ملا کر ڈالیں۔ 12 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اور پھر ہلکے سے مانجھ کر صاف کرلیں۔ سارا میل اتر جائے گا۔

جلی ہوئی استری صاف کرنے کا طریقہ

استری بورڈ کو کاغذ سے ڈھانپیں اور تھوڑا سا نمک چھڑک دیں۔ اب استری کو جلائیں اور درجہ حرارت تیز کردیں لیکن اس بات کا دھیان رکھیں کہ اگر بھاپ والی استری ہے تو بھاپ بند ہو۔ اب استری کے نچلے حصے کو نمک پر رگڑیں یا کسی کپڑے میں نمک لگا کر استری کے جل ہوئے حصے پر پھیریں۔ نمک کے علاوہ ڈسپرین کی گولی سے بھی استری کے جلے ہوئے حصے کو صاف کیا جاسکتا ہے۔

Household Tips To Save Time And Money

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Household Tips To Save Time And Money and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Household Tips To Save Time And Money to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   7339 Views   |   24 Aug 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2024)

استری جل گئی تو اب کپڑا نہ جلائیں۔۔ گھر کی عام سی چیزوں سے جڑے مسائل حل کرنے کے آسان ٹپس! جانیں اور کریں اپنی زندگی آسان

استری جل گئی تو اب کپڑا نہ جلائیں۔۔ گھر کی عام سی چیزوں سے جڑے مسائل حل کرنے کے آسان ٹپس! جانیں اور کریں اپنی زندگی آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ استری جل گئی تو اب کپڑا نہ جلائیں۔۔ گھر کی عام سی چیزوں سے جڑے مسائل حل کرنے کے آسان ٹپس! جانیں اور کریں اپنی زندگی آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔