الیزے میرے بھائی کے بچوں کی ماں ہے، خدارا۔۔ حمیمہ ملک نے تنقید کرنے والوں کو کیا کرارا جواب دے ڈالا ؟

“’میں نند نہیں اُن کی دوست تھی اور علیزے سلطان میری بہن ہے۔۔۔ میرے بھائی کے بچوں کی ماں ہے تو مہربانی فرما کے ہمارا مقابلہ اپنی نندوں کے ساتھ مت کریں“

یہ کہنا ہے پاکستان کی مشہور اداکارہ حمیمہ ملک کا جنھوں نے گزشتہ روز اپنے بھائی فیروز خان کی 33 سالگرہ پر ایک خوبصورت نوٹ لکھ کر مبارکباد دی۔ حمیمہ کا اس پوسٹ کو شئیر کرنا تھا کہ کئی لوگوں نے ان پر تنقید شروع کردی۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “ناکام شادی شدہ زندگی گزارنے والی خواتین، خواہ وہ ماں ہوں یا بہنیں، صرف اپنے بھائیوں پر انحصار کرتی ہیں۔ میری نندیں بھی اس (حمیمہ) جیسی ہیں، وہ میاں بیوی ایک دوسرے کو وقت نہیں دینے دیتی“

اس کمنٹ کے جواب میں حمیمہ بھی غصے میں آگئیں اور منہ توڑ جواب دے ڈالا۔ البتہ تنقید کا سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ تھوڑی دیر بعد ایک صارف نے حمیمہ کے بغیر میک اپ والے چہرے کو بھ تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بغیر میک کے بالکل چڑیل لگتی ہیں جس کا جواب دیتے ہوئے حمیمہ نے کہا کہ “ہے نا عوام کو کسی حال میں چین نہیں ہے“

دوسری طرف حمیمہ کے سابق شوہر اور مشہور ڈائیریکٹر شمعون عباسی نے بھی فیروز کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بچپن کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ “جس فیروز میں جانتا تھا وہ بہت شرارتی تھا اور یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہ میرا گیمنگ پارٹنر ہوا کرتا تھا“ ساتھ ہی انھوں نے فیروز کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

Alizay Bhai Ke Bachon Ki Maan Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Alizay Bhai Ke Bachon Ki Maan Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alizay Bhai Ke Bachon Ki Maan Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2237 Views   |   13 Jul 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 September 2024)

الیزے میرے بھائی کے بچوں کی ماں ہے، خدارا۔۔ حمیمہ ملک نے تنقید کرنے والوں کو کیا کرارا جواب دے ڈالا ؟

الیزے میرے بھائی کے بچوں کی ماں ہے، خدارا۔۔ حمیمہ ملک نے تنقید کرنے والوں کو کیا کرارا جواب دے ڈالا ؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ الیزے میرے بھائی کے بچوں کی ماں ہے، خدارا۔۔ حمیمہ ملک نے تنقید کرنے والوں کو کیا کرارا جواب دے ڈالا ؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔