میرے بجائے گھر بیٹھی اپنی بہنوں کی فکر کریں۔۔ فضا علی کی شادی کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں پر شدید تنقید

پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی سوشل میڈیا پر انکی شادی سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں پر برس پڑیں۔

اسی حوالے سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ، "میں آپ سب سے ایک ضروری بات کرنا چاہتی ہوں کہ آپ سب کو میری شادی کی بہت فکر ہے، آپ لوگ مجھے ڈولی چڑھانے کے لیے بیٹھے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ میں سے بہت سارے لوگوں نے تو میرا جہیز بھی تیار کر لیا ہو۔"

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ، "آپ اپنی بہنوں کی فکر اور اُن کی شادی کیجیے جو گھر میں بیٹھی ہیں، میں نے جب شادی کرنی ہوگی تو میں بتا دوں گی۔"

فضا علی نے یوٹیوبرز اور نجی میڈیا چینلز کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ، "کچھ چھوٹے چھوٹے یوٹیوبرز سستی شہرت کے لیے میری شادی کرواتے رہتے ہیں، کچھ بڑے چینلز بھی میرا نام استعمال کرتے ہیں اور میری شادی کروا دیتے ہیں، کبھی میری مہندی، کبھی شادی اور کبھی میرا نکاح ہو جاتا ہے۔"

اداکارہ نے اس حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، "مجھے ایسی باتوں سے تکلیف پہنچتی ہے اسلیئے براہِ کرم اس طرح کے کام چھوڑ دیں، مجھے ٹیگ کرنا بند کریں اور سکون سے جینے دیں۔"

Fiza Ali Slams Youtubers And Tv Channels For Her Fake Wedding Rumors

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fiza Ali Slams Youtubers And Tv Channels For Her Fake Wedding Rumors and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fiza Ali Slams Youtubers And Tv Channels For Her Fake Wedding Rumors to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   781 Views   |   25 Jun 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

میرے بجائے گھر بیٹھی اپنی بہنوں کی فکر کریں۔۔ فضا علی کی شادی کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں پر شدید تنقید

میرے بجائے گھر بیٹھی اپنی بہنوں کی فکر کریں۔۔ فضا علی کی شادی کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں پر شدید تنقید ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے بجائے گھر بیٹھی اپنی بہنوں کی فکر کریں۔۔ فضا علی کی شادی کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں پر شدید تنقید سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔